سورۃ الأنعام 6:85
وَزَكَرِيَّا وَيَحۡيَىٰ وَعِيسَىٰ وَإِلۡيَاسَۖ كُلّٞ مِّنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ ﴿٨٥﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور زکریا اور یحییٰ اور عیسیٰ اور الیاس کو بھی۔ یہ سب نیکوکار تھے
(Usi ki aulad se) Zakariya, Yahya, Isa aur Ilyas ko (raah-yaab kiya) har ek unmein se saleh tha
اور (اُسی کی اولاد میں سے) زکریا ؑ یحییٰ ؑ عیسیٰ ؑ اور الیاس ؑ کو بھی۔ یہ سب کے سب نیکوکاروں میں سے تھے
(اسی کی اولاد سے) زکریا (علیہ السلام) ‘ یحی (علیہ السلام) عیسیٰ (علیہ السلام) اور الیاس (علیہ السلام) کو (راہ یاب کیا) ہر ایک ان میں سے صالح تھا ۔
اور (نیز) زکریا کو اور یحيٰ کو اور عیسیٰ کو اور الیاس کو، سب نیک لوگوں میں سے تھے۔
اور زکریا اور یحییٰ اور عیسیٰ اور الیاس کو بھی، ان میں سے ہر ایک صالح تھا
اور زکریا اور یحیٰی اور عیسٰی اور الیاس کو سب ہیں نیک بختوں میں
(اُسی کی اولاد سے) زکریاؑ، یحییٰؑ، عیسیٰؑ اور الیاسؑ کو (راہ یاب کیا) ہر ایک ان میں سے صالح تھا