quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ القلم 68:19

فَطَافَ عَلَيۡهَا طَآئِفٞ مِّن رَّبِّكَ وَهُمۡ نَآئِمُونَ ﴿١٩﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

سو وہ ابھی سو ہی رہے تھے کہ تمہارے پروردگار کی طرف سے (راتوں رات) اس پر ایک آفت پھر گئی
— Fatah Muhammad Jalandhari
Raat ko woh soye padey thay ke tumhare Rubb ki taraf se ek balaa is baagh par phir gayi
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
پس ایک پھرنے والا پھر گیا اس (باغ) پر آپ کے رب کی طرف سے جبکہ وہ ابھی سوئے ہوئے ہی تھے۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
رات کو وہ سوئے پڑے تھے کہ تمہارے رب کی طرف سے ایک بلا اس باغ میں پھر گئی
— Fi Zilal al-Qur'an
پس اس پر تیرے رب کی جانب سے ایک بلا چاروں طرف گھوم گئی اور یہ سو ہی رہے تھے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
پس اس باغ پر تیرے رب کی طرف سے ایک پھرنے والا پھر گیا اور وہ سورہے تھے
— Maulana Wahiduddin Khan
پھر پھیرا کر گیا اُس پر کوئی پھیرے والا تیرے رب کی طرف سے اور وہ سوتے ہی رہے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
رات کو وہ سوئے پڑے تھے کہ تمہارے رب کی طرف سے ایک بلا اس باغ پر پھر گئی
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں