سورۃ الجن 72:11
وَأَنَّا مِنَّا ٱلصَّـٰلِحُونَ وَمِنَّا دُونَ ذَٰلِكَۖ كُنَّا طَرَآئِقَ قِدَدٗا ﴿١١﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور یہ کہ ہم میں کوئی نیک ہیں اور کوئی اور طرح کے۔ ہمارے کئی طرح کے مذہب ہیں
Aur yeh ke hum mein se kuch log saleh (upright) hain aur kuch is se farotar hain, hum mukhtalif tareeqon (ways/factions) mein batey (divided) huey hain
اور یہ کہ ہم میں نیک لوگ بھی ہیں اور کچھ اس سے مختلف قسم کے بھی ہیں۔ ہم مختلف راستوں پر پھٹے ہوئے تھے۔
” اور یہ کہ ” ہم میں سے کچھ لوگ صالح ہیں اور کچھ اس سے فروتر ہیں ، ہم مختلف طریقوں سے بنے ہوئے ہیں “۔
اور یہ کہ (بیشک) بعض تو ہم میں نیکو کار ہیں اور بعض اس کے برعکس بھی ہیں، ہم مختلف طریقوں سے بٹے ہوئے ہیں.
اور یہ کہ ہم میں بعض نیک ہیں اور بعض اور طرح کےہم مختلف طریقوں پر ہیں
اور یہ کہ کوئی ہم میں نیک ہیں اور کوئی اسکےسوائے ہم تھے کئ راہ پر پھٹے ہوئے
اور یہ کہ”ہم میں سے کچھ لوگ صالح ہیں اور کچھ اس سے فرو تر ہیں، ہم مختلف طریقوں میں بٹے ہوئے ہیں۔“