quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ المزمل 73:9

رَّبُّ ٱلۡمَشۡرِقِ وَٱلۡمَغۡرِبِ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ فَٱتَّخِذۡهُ وَكِيلٗا ﴿٩﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

مشرق اور مغرب کا مالک (ہے اور) اس کے سوا کوئی معبود نہیں تو اسی کو اپنا کارساز بناؤ
— Fatah Muhammad Jalandhari
Woo mashrik (east) o magrib (west) ka maalik hai, uske siwa koi khuda nahin hai, lihaza usi ko apna wakeel bana lo
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
وہ رب ہے مشرق کا بھی اور مغرب کا بھی اس کے سوا کوئی معبود نہیں بس آپ اسی کو بنا لیجیے اپناکارساز۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
وہ مشرق ومغرب کا مالک ہے ، اس کے سوا کوئی خدا نہیں ہے ، لہٰذا اسی کو اپنا وکیل بنالو “۔
— Fi Zilal al-Qur'an
مشرق ومغرب کا پروردگار جس کے سوا کوئی معبود نہیں، تو اسی کو اپنا کار ساز بنالے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
وہ مشرق اور مغرب کا مالک ہے، اس کے سوا کوئی الہٰ نہیں ، پس تم اس کو اپنا کارساز بنالو
— Maulana Wahiduddin Khan
مالک مشرق اور مغرب کا اُسکے سوا کسی کی بندگی نہیں سو پکڑ لے اُسکو کام بنانے والا
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
وہ مشرق و مغرب کا مالک ہے، اُس کے سوا کوئی خدا نہیں ہے، لہٰذا اُسی کو اپنا وکیل بنا لو۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں