سورۃ الانسان 76:13
مُّتَّكِـِٔينَ فِيهَا عَلَى ٱلۡأَرَآئِكِۖ لَا يَرَوۡنَ فِيهَا شَمۡسٗا وَلَا زَمۡهَرِيرٗا ﴿١٣﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
ان میں وہ تختوں پر تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے۔ وہاں نہ دھوپ (کی حدت) دیکھیں گے نہ سردی کی شدت
Wahan woh unchey masnadon par takiye lagaye baithey hongey, na unhein dhoop ki garmi satayegi na jaadey ki thirr (bitter cold)
وہ تکیے لگائے بیٹھے ہوئے ہوں گے اس میں تختوں کے اوپر۔ نہیں دیکھیں گے وہ اس میں دھوپ کی حدت اور نہ سخت سردی۔
” وہاں وہ اونچی مسندوں پر تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے۔ نہ انہیں دھوپ کی گرمی ستائے گی ، نہ جاڑے کی ٹھر “۔
یہ وہاں تختوں پر تکیے لگائے ہوئے بیٹھیں گے۔ نہ وہاں آفتاب کی گرمی دیکھیں گے نہ جاڑے کی سختی.
ٹیک لگائے ہوں گے وہ اس میں تختوں پر، اس میں نہ وہ گرمی سے دوچار ہوں گے اور نہ سردی سے
تکیہ لگائے بیٹھیں اُس میں تختوں کے اوپر نہیں دیکھتے وہاں دھوپ اور نہ ٹھِر
وہاں وہ اونچی مسندوں پر تکیے لگائے بیٹھے ہونگے نہ اُنہیں دھوپ کی گرمی ستائے گی نہ جاڑے کی ٹھر