quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الانسان 76:6

عَيۡنٗا يَشۡرَبُ بِهَا عِبَادُ ٱللَّهِ يُفَجِّرُونَهَا تَفۡجِيرٗا ﴿٦﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

یہ ایک چشمہ ہے جس میں سے خدا کے بندے پئیں گے اور اس میں سے (چھوٹی چھوٹی) نہریں نکالیں گے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Yeh ek behta chasma(spring) hoga jiske pani ke saath Allah ke bandey sharaab piyengey aur jahan chahengey ba-sahulat uski shakhein (nikal) lengey
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
یہ ایک چشمہ ہے جس میں سے اللہ کے خاص بندے پئیں گے اور جدھر چاہیں گے اس کی شاخیں نکال لے جائیں گے۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
یہ ایک بہتا چشمہ ہوگا جس کے پانی کے ساتھ اللہ کے بندے شراب پئیں گے اور جہاں چاہیں گے بسہولت اس کی شاخیں نکال لیں گے “۔
— Fi Zilal al-Qur'an
جو ایک چشمہ ہے۔ جس سے اللہ کے بندے پئیں گے اس کی نہریں نکال لے جائیں گے (جدھر چاہیں).
— Maulana Muhammad Junagarhi
اس چشمہ سے اللہ کے بندے پئیں گےوہ اس کی شاخیں نکالیں گے
— Maulana Wahiduddin Khan
ایک چشمہ ہے جس سے پیتے ہیں بندے اللہ کے چلاتے ہیں وہ اُسکی نالیاں
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
یہ ایک بہتا چشمہ ہوگا جس کے پانی کے ساتھ اللہ کے بندے شراب پئیں گے اور جہاں چاہیں گے بسہُولت اس کی شاخیں نکال لیں گے۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں