quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ النبإ 78:40

إِنَّآ أَنذَرۡنَٰكُمۡ عَذَابٗا قَرِيبٗا يَوۡمَ يَنظُرُ ٱلۡمَرۡءُ مَا قَدَّمَتۡ يَدَاهُ وَيَقُولُ ٱلۡكَافِرُ يَٰلَيۡتَنِي كُنتُ تُرَٰبَۢا ﴿٤٠﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

ہم نے تم کو عذاب سے جو عنقریب آنے والا ہے آگاہ کر دیا ہے جس دن ہر شخص ان (اعمال) کو جو اس نے آگے بھیجے ہوں گے دیکھ لے گا اور کافر کہے گا کہ اے کاش میں مٹی ہوتا
— Fatah Muhammad Jalandhari
Humne tum logon ko us azaab se dara diya hai jo qareeb aa laga hai. Jis roz aadmi woh sab kuch dekh lega jo uske hathon ne aagey bheja hai, aur kafir pukar uthega ke kaash mai khaaq(mitti) hota
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
دیکھو ! ہم نے تو تمہیں خبردار کردیا ہے اس عذاب سے جو بالکل قریب ہے۔ جس دن انسان دیکھ لے گا جو اس کے دونوں ہاتھوں نے آگے بھیجا تھا اور کافر کہے گا : کاش کہ میں مٹی ہوتا !
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
ہم نے تم لوگوں کو اس عذاب سے ڈرادیا ہے جو قریب آلگا ہے۔ جس روز آدمی وہ سب کچھ دیکھ لے گا جو اس کے ہاتھوں نے آگے بھیجا ہے ، اور کافر پکار اٹھے گا کہ کاش وہ خاک ہوتا “۔
— Fi Zilal al-Qur'an
ہم نے تمہیں عنقریب آنے والے عذاب سے ڈرا دیا (اور چوکنا کر دیا) ہے۔ جس دن انسان اپنے ہاتھوں کی کمائی کو دیکھ لے گا اور کافر کہے گا کہ کاش! میں مٹی ہو جاتا.
— Maulana Muhammad Junagarhi
ہم نے تم کو قریب آجانے والے عذاب سے ڈرا دیا ہے جس دن آدمی اس کو دیکھ لے گا جو اس کے ہاتھوں نے آگے بھیجا ہے،اور منکر کہے گا، کاش میں مٹی ہوتا
— Maulana Wahiduddin Khan
ہم نے خبر سنا دی تم کو ایک آفت نزدیک آنے والی کی جس دن دیکھ لے گا آدمی جو آگے بھیجا اُسکے ہاتھوں نے اور کہے گا کافر کسی طرح میں مٹی ہوتا
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
ہم نے تم لوگوں کو اُس عذاب سے ڈرا دیا ہے جو قریب آلگا ہے۔ جس روز آدمی وہ سب کچھ دیکھ لے گا جو اس کے ہاتھوں نے آگے بھیجا ہے ، اور کافر پکار اُٹھے گا کہ کاش میں خاک ہوتا۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں