سورۃ الفجر 89:23
وَجِاْيٓءَ يَوۡمَئِذِۭ بِجَهَنَّمَۚ يَوۡمَئِذٖ يَتَذَكَّرُ ٱلۡإِنسَٰنُ وَأَنَّىٰ لَهُ ٱلذِّكۡرَىٰ ﴿٢٣﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور دوزخ اس دن حاضر کی جائے گی تو انسان اس دن متنبہ ہو گا مگر تنبہ (سے) اسے (فائدہ) کہاں (مل سکے گا)
Aur jahannum us roz samnay le aayi jaeygi, us din Insan ko samajh ayegi aur us waqt us ke samajhne ka kya hasil
اور لے آئی جائے گی اس روز جہنم بھی اس دن انسان کو سمجھ آئے گی لیکن اب سمجھنے کا کیا فائدہ !
اور جہنم اس روز سامنے لے آئی جائے گی ، اس دن انسان کو سمجھ آئے گی اس وقت اس کے سمجھنے کا کیا حاصل ؟
اور جس دن جہنم بھی ﻻئی جائے گی اس دن انسان کو سمجھ آئے گی مگر آج اس کے سمجھنے کا فائده کہاں؟
اور اس دن جہنم لائی جائے گی،اس دن انسان کوسمجھ آئے گی، اور اب سمجھ آنے کا موقع کہاں
اور لائی جائے اُس دن دوزخ اُس دن سوچے گا آدمی اور کہاں ملے اُسکو سوچنا
اور جہنّم اُس روز سامنے لے آئی جائے گی، اُس دن انسان کو سمجھ آئے گی اور اس وقت اُس کے سمجھنے کا کیا حاصل ؟