سورۃ البينة 98:1
لَمۡ يَكُنِ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ مِنۡ أَهۡلِ ٱلۡكِتَٰبِ وَٱلۡمُشۡرِكِينَ مُنفَكِّينَ حَتَّىٰ تَأۡتِيَهُمُ ٱلۡبَيِّنَةُ ﴿١﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
جو لوگ کافر ہیں (یعنی) اہل کتاب اور مشرک وہ (کفر سے) باز رہنے والے نہ تھے جب تک ان کے پاس کھلی دلیل (نہ) آتی
Ehle kitab aur Mushrikin mein se jo log kafir thay (woh apne kufr se) baaz aane walay na thay jab tak ke unke paas dalil e roshan na aa jaye
نہیں تھے وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا تھا اہل کتاب میں سے اور مشرکین میں سے الگ ہونے والے (یا باز آنے والے) جب تک کہ ان کے پاس البیّنہنہ آجاتی۔
اہل کتاب اور مشرکین میں سے جو لوگ کافر تھے ، (وہ اپنے کفر سے) باز آنے والے نہ تھے جب تک کہ ان میں پاس دلیل روشن نہ آجائے
اہل کتاب کے کافر اور مشرک لوگ جب تک کہ ان کے پاس ظاہر دلیل نہ آجائے باز رہنے والے نہ تھے (وه دلیل یہ تھی کہ).
اہل کتاب اور مشرکین میں سے جن لوگوں نے انکار کیا، وہ باز آنے والے نہیں جب تک ان کے پاس واضح دلیل نہ آجائے
نہ تھے وہ لوگ جو منکر ہیں اہل کتاب اور مشرک باز آنے والے یہاں تک کہ پہنچے اُنکے پاس کھلی بات
اہلِ کتاب اور مشرکین میں سے جو لوگ کافر تھے (وہ اپنے کُفر سے) باز آنے والے نہ تھے جب تک کہ ان کے پاس دلیلِ روشن نہ آجائے