quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ هود 11:20

أُوْلَـٰٓئِكَ لَمۡ يَكُونُواْ مُعۡجِزِينَ فِي ٱلۡأَرۡضِ وَمَا كَانَ لَهُم مِّن دُونِ ٱللَّهِ مِنۡ أَوۡلِيَآءَۘ يُضَٰعَفُ لَهُمُ ٱلۡعَذَابُۚ مَا كَانُواْ يَسۡتَطِيعُونَ ٱلسَّمۡعَ وَمَا كَانُواْ يُبۡصِرُونَ ﴿٢٠﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

یہ لوگ زمین میں (کہیں بھاگ کر خدا کو) نہیں ہرا سکتے اور نہ خدا کے سوا کوئی ان کا حمایتی ہے۔ (اے پیغمبر) ان کو دگنا عذاب دیا جائے گا کیونکہ یہ (شدت کفر سے تمہاری بات) نہیں سن سکتے تھے اور نہ (تم کو) دیکھ سکتے تھے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Woh zameen mein Allah ko bay-bas karne waley na thay aur na Allah ke muqable mein koi unka haami (protector) tha. Unhein ab dohra (double) azaab diya jayega. Woh na kisi ki sun hi sakte thay aur na khud hi unhein kuch soojhta tha
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
یہ لوگ زمین میں (اللہ کو) ہرگز عاجز کرنے والے نہیں ہیں اور نہ ہی اللہ کے سوا ان کا کوئی حمایتی ہے ان کے لیے عذاب دو گنا کیا جاتا رہے گا اس لیے کہ) نہ تو وہ سننے کی صلاحیت رکھتے تھے اور نہ ہی دیکھتے تھے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
وہ زمین میں اللہ کو بےبس کرنے والے نہ تھے اور نہ اللہ کے مقابلہ میں کوئی ان کا حامی تھا۔ انہیں اب دوہرا عذاب دیا جائے گا۔ وہ نہ کسی کی سن ہی سکتے تھے اور نہ خود ہی انہیں کچھ سوجھتا تھا
— Fi Zilal al-Qur'an
نہ یہ لوگ دنیا میں اللہ کو ہرا سکے اور نہ ان کا کوئی حمایتی اللہ کے سوا ہوا، ان کے لئے عذاب دگنا کیا جائے گا نہ یہ سننے کی طاقت رکھتے تھے اور نہ یہ دیکھتے ہی تھے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
وہ لوگ زمین میں اللہ کو بے بس کرنے والے نہیں اور نہ اللہ کے سواان کا کوئی مدد گار ہے، ان پر دہرا عذاب ہوگا وہ نہ سن سکتے تھے اور نہ دیکھتے تھے
— Maulana Wahiduddin Khan
وہ لوگ نہیں تھکانے والے زمین میں بھاگ کر اور نہیں انکے واسطے اللہ کے سوا کوئی حمایتی دونا ہے ان کے لئے عذاب نہ طاقت رکھتے تھے سننے کی اور نہ دیکھتے تھے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
وہ زمین میں اللہ کو بے بس کرنے والے نہ تھے اور نہ اللہ کے مقابلے میں کوئی اُن کا حامی تھا۔ اُنہیں اب دوہرا عذاب دیا جائے گا۔ وہ نہ کسی کی سُن ہی سکتے تھے اور نہ خود ہی اُنہیں کچھ سُو جھتا تھا
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں