quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الحجر 15:29

فَإِذَا سَوَّيۡتُهُۥ وَنَفَخۡتُ فِيهِ مِن رُّوحِي فَقَعُواْ لَهُۥ سَٰجِدِينَ ﴿٢٩﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

جب اس کو (صورت انسانیہ میں) درست کر لوں اور اس میں اپنی (بےبہا چیز یعنی) روح پھونک دوں تو اس کے آگے سجدے میں گر پڑنا
— Fatah Muhammad Jalandhari
Jab main usey poora bana chukun aur us mein apni rooh se kuch phoonk doon to tum sab uske aagey sajde mein gir jana”
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
پھر جب میں اسے پوری طرح درست کر دوں اور پھونک دوں میں اس میں اپنی روح میں سے تو گرپڑنا اس کے لیے سجدے میں
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
جب میں اسے پورا بنا چکوں اور اس میں اپنی روح سے کچھ پھونک دوں تو تم سب اس کے آگے سجدے میں گر جانا ”۔
— Fi Zilal al-Qur'an
تو جب میں اسے پورا بنا چکوں اور اس میں اپنی روح پھونک دوں تو تم سب اس کے لیے سجدے میں گر پڑنا.
— Maulana Muhammad Junagarhi
جب میں اس کو پورا بنالوں اور اس میں اپنی روح میں سے پھونک دوں تو تم اس کے ليے سجدہ میں گر پڑنا
— Maulana Wahiduddin Khan
پھر جب ٹھیک کروں اسکو اور پھونک دوں اس میں اپنی جان سے تو گر پڑیو اسکے آگے سجدہ کرتے ہوئے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
جب میں اُسے پُورا بنا چکوں اور اس میں اپنی روح سے کچھ پھونک دوں تو تم سب اُس کے آگے سجدے میں گِر جانا۔“
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں