quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الحجر 15:44

لَهَا سَبۡعَةُ أَبۡوَٰبٖ لِّكُلِّ بَابٖ مِّنۡهُمۡ جُزۡءٞ مَّقۡسُومٌ ﴿٤٤﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اس کے سات دروازے ہیں۔ ہر ایک دروازے کے لیے ان میں سے جماعتیں تقسیم کردی گئی ہیں
— Fatah Muhammad Jalandhari
Yeh jahannum ( jiski waeed pairwan e Iblis ke liye ki gayi hai) uske saat (seven) darwaze hain, har darwaze keliye unmein se ek hissa makhsoos kardiya gaya hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اس (جہنم) کے سات دروازے ہیں ان میں سے ہر دروازے کا ایک حصہ ہے مقرر شدہ
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
یہ جہنم (جس کی وعید پیروان ابلیس کے لئے کی گئی ہے ) اس کے سات دروازے ہیں ، ہر دروازے کے لئے ان میں سے ایک حصہ مخصوص کردیا گیا ہے “۔
— Fi Zilal al-Qur'an
جس کے سات دروازے ہیں۔ ہر دروازے کے لیے ان کا ایک حصہ بٹا ہوا ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اس کے سات دروازے ہیں ہر دروازہ کے ليے ان لوگوں کے الگ الگ حصے ہیں
— Maulana Wahiduddin Khan
اسکے سات دروازے ہیں ہر دروازہ کے واسطے ان میں سے ایک فرقہ ہے بانٹا ہوا
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
یہ جہنّم(جس کی وعید پَیروانِ ابلیس کے لیے کی گئی ہے)اس کے سات دروازے ہیں۔ ہر دروازے کے لیے ان میں سے ایک حصہ مخصوص کر دیا گیا ہے۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں