quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ المؤمنون 23:41

فَأَخَذَتۡهُمُ ٱلصَّيۡحَةُ بِٱلۡحَقِّ فَجَعَلۡنَٰهُمۡ غُثَآءٗۚ فَبُعۡدٗا لِّلۡقَوۡمِ ٱلظَّـٰلِمِينَ ﴿٤١﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

تو ان کو (وعدہٴ برحق کے مطابق) زور کی آواز نے آپکڑا، تو ہم نے ان کو کوڑا کرڈالا۔ پس ظالم لوگوں پر لعنت ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aakhir e kaar theek theek haqq ke mutabiq ek hungama e azeem ne unko aa liya aur humne inko kachra bana kar phenk diya. Door ho zaalim qaum
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور ان کو آپکڑا ایک چنگھاڑنے حق کے ساتھ تو ہم نے بنا دیا انہیں کوڑا کرکٹ تو پھٹکار ہے ان ظالموں کی قوم پر
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
آخر کار ٹھیک ٹھیک حق کے مطابق ایک ہنگامہ عظیم نے ان کو آلیا اور ہم نے ان کو کچرا بناکر پھینک دیا۔۔۔۔۔ دور ہو ظالم قوم ! “
— Fi Zilal al-Qur'an
بالﺂخر عدل کے تقاضے کے مطابق چیﺦ نے پکڑ لیا اور ہم نے انہیں کوڑا کرکٹ کر ڈاﻻ، پس ﻇالموں کے لئے دوری ہو.
— Maulana Muhammad Junagarhi
پس ان کو ایک سخت آواز نے حق کے مطابق پکڑلیا پھر ہم نے ان کو خس و خاشاک کردیا پس دور ہو ظالم قوم
— Maulana Wahiduddin Khan
پھر پکڑا اُنکو چنگھاڑ نے تحقیق پھر کر دیا ہم نے اُنکو کوڑا سو دور ہو جائیں گنہگار لوگ
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
آخر کار ٹھیک ٹھیک حق کے مطابق ایک ہنگامہ ٴ عظیم نے ان کو آلیا اور ہم نے ان کو کچرا بنا کر پھینک دیا۔۔۔۔ دُور ہو ظالم قوم!
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں