quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ المؤمنون 23:75

۞وَلَوۡ رَحِمۡنَٰهُمۡ وَكَشَفۡنَا مَا بِهِم مِّن ضُرّٖ لَّلَجُّواْ فِي طُغۡيَٰنِهِمۡ يَعۡمَهُونَ ﴿٧٥﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور اگر ہم ان پر رحم کریں اور جو تکلیفیں ان کو پہنچ رہی ہیں، وہ دور کردیں تو اپنی سرکشی پر اڑے رہیں (اور) بھٹکتے (پھریں)
— Fatah Muhammad Jalandhari
Agar hum inpar reham karein aur woh takleef jis mein aaj kal yeh mubtila hain door kardein to yeh apni sarkashi mein bilkul hi behak jayenge
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور اگر ہم ان پر رحم فرمائیں اور ان کو جو تکلیف ہے وہ رفع کردیں تو ضرور وہ بڑھتے چلے جائیں گے اپنی سرکشی میں اندھے ہو کر
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اگر ہم ان پر رحم کریں اور تکلیف جس میں آج کل یہ مبتلا ہیں ، دور کردیں تو یہ اپنی سرکشی میں بالکل ہی بہک جائیں گے
— Fi Zilal al-Qur'an
اور اگر ہم ان پر رحم فرمائیں اور ان کی تکلیفیں دور کردیں تو یہ تو اپنی اپنی سرکشی میں جم کر اور بہکنے لگیں.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور اگر ہم ان پر رحم کریں اور ان پر جو تکلیف ہے،اس کو دور کردیں تب بھی وہ اپنی سر کشی میں لگے رہیں گے بہکے ہوئے
— Maulana Wahiduddin Khan
اور اگر ہم ان پر رحم کریں اور کھول دیں جو تکلیف پہنچی ان کو تو بھی برابر لگے رہیں گے اپنی شرارت میں بہکےہوئے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اگر ہم اِن پر رحم کریں اور وہ تکلیف جس میں آج کل یہ مُبتلا ہیں ، دُور کردیں تو یہ اپنی سرکشی میں بالکل ہی بہک جائیں گے۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں