سورۃ العنكبوت 29:43
وَتِلۡكَ ٱلۡأَمۡثَٰلُ نَضۡرِبُهَا لِلنَّاسِۖ وَمَا يَعۡقِلُهَآ إِلَّا ٱلۡعَٰلِمُونَ ﴿٤٣﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور یہ مثالیں ہم لوگوں کے (سمجھانے کے) لئے بیان کرتے ہیں اور اُسے تو اہلِ دانش ہی سمجھتے ہیں
Yeh misalein (examples) hum logon ki fehmaish (understanding) ke liye dete hain, magar unko wahi log samajhte hain jo ilam rakhte waley hain
اور یہ مثالیں ہم بیان کرتے ہیں لوگوں کے لیے لیکن انہیں نہیں سمجھتے مگر وہی لوگ جو علم والے ہیں
یہ مثالیں ہم لوگوں کی فہمائش کے لیے دیتے ہیں مگر ان کو وہی لوگ سمجھتے ہیں جو علم رکھنے والے ہیں
ہم ان مثالوں کو لوگوں کے لیے بیان فرما رہے ہیں انہیں صرف علم والے ہی سمجھتے ہیں.
اور یہ مثالیں ہیں جن کو ہم لوگوں کے ليے بیان کرتے رہے ہیں اور ان کو وہی لوگ سمجھتے ہیں جو علم والے ہیں
اور یہ مثالیں بٹھلاتے ہیں ہم لوگوں کے واسطے اور ان کو سمجھتے وہی ہیں جن کو سمجھ ہے
یہ مثالیں ہم لوگوں کی فہمائش کے لیے دیتے ہیں، مگر ان کو وہی لوگ سمجھتے ہیں جو علم رکھنے والے ہیں