quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الدخان 44:39

مَا خَلَقۡنَٰهُمَآ إِلَّا بِٱلۡحَقِّ وَلَٰكِنَّ أَكۡثَرَهُمۡ لَا يَعۡلَمُونَ ﴿٣٩﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

ان کو ہم نے تدبیر سے پیدا کیا ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Inko humne bar-haqq paida kiya hai, magar aksar log jaante hain hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور ہم نے نہیں بنایا ان دونوں کو مگر حق کے ساتھ مگر ان لوگوں کی اکثریت علم نہیں رکھتی
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
ان کو ہم نے برحق پیدا کیا ہے ، مگر ان میں سے اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں
— Fi Zilal al-Qur'an
بلکہ ہم نے انہیں درست تدبیر کے ساتھ ہی پیدا کیا ہے، لیکن ان میں سے اکثر لوگ نہیں جانتے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
ان کو ہم نے حق کے ساتھ بنایا ہے لیکن ان کے اکثر لوگ نہیں جانتے
— Maulana Wahiduddin Khan
اُنکو تو بنایا ہم نے ٹھیک کام پر بہت لوگ نہیں سمجھتے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اِن کو ہم نے برحق پیدا کیا ہے، مگر اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں