سورۃ ق 50:31
وَأُزۡلِفَتِ ٱلۡجَنَّةُ لِلۡمُتَّقِينَ غَيۡرَ بَعِيدٍ ﴿٣١﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور بہشت پرہیزگاروں کے قریب کردی جائے گی (کہ مطلق) دور نہ ہوگی
Aur Jannat muttaqin ke qareeb le aayi jayegi, kuch bhi dur na hogi
اور جنت قریب لائی جائے گی اہل تقویٰ کے لیے کچھ بھی دور نہیں ہوگی۔
اور جنت متقین کے قریب لے آئی جائے گی ، کچھ بھی دور نہ ہوگی۔
اور جنت پرہیزگاروں کے لئے بالکل قریب کر دی جائے گی ذرا بھی دور نہ ہوگی.
اور جنت ڈرنے والوں کے قریب لائی جائے گی، کچھ دور نہ رہے گی
اور نزدیک لائی جائے بہشت ڈرنے والوں کے واسطے دور نہیں
اور جنت متقین کے قریب لے آئی جائے گی، کچھ بھی دور نہ ہوگی۔