quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الذاريات 51:59

فَإِنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُواْ ذَنُوبٗا مِّثۡلَ ذَنُوبِ أَصۡحَٰبِهِمۡ فَلَا يَسۡتَعۡجِلُونِ ﴿٥٩﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

کچھ شک نہیں کہ ان ظالموں کے لئے بھی (عذاب کی) نوبت مقرر ہے جس طرح ان کے ساتھیوں کی نوبت تھی تو ان کو مجھ سے (عذاب) جلدی نہیں طلب کرنا چاہیئے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Pas jin logon ne zulm kiya hai unke hissey ka bhi waisa hi azaab tayyar hai jaisa inhi jaise logon ko unke hissey ka mil chuka hai, iske liye yeh log jaldi na machayein
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
پس ان ظالموں کا پیمانہ بھی لبریز ہوچکا ہے جس طرح ان کے ساتھیوں کا پیمانہ لبریز ہوا تھا سو یہ مجھ سے جلدی نہ مچائیں۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
پس جن لوگوں نے ظلم کیا ہے ان کے حصے کا بھی ویسا ہی عذاب تیار ہے جیسا انہی جیسے لوگوں کو ان کے حصے کا مل چکا ہے ، اس کے لئے یہ لوگ مجھ سے جلدی نہ مچائیں۔
— Fi Zilal al-Qur'an
پس جن لوگوں نے ﻇلم کیا ہے انہیں بھی ان کے ساتھیوں کے حصہ کے مثل حصہ ملے گا، لہٰذا وه مجھ سے جلدی طلب نہ کریں.
— Maulana Muhammad Junagarhi
پس جن لوگوں نے ظلم کیا، ان کا ڈول بھر چکا ہے جیسے ان کے ساتھیوں کے ڈول بھرے تھے،پس وہ جلدی نہ کریں
— Maulana Wahiduddin Khan
سو ان گنہگاروں کا بھی ڈول بھر چکا ہے جیسے ڈول بھرا اُنکے ساتھیوں کا اب مجھ سے جلدی نہ کریں
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
پس جن لوگوں نے ظلم کیا ہے ان کے حصے کا بھی ویسا ہی عذاب تیار ہے جیسا اِنہی جیسے لوگوں کو اُن کے حصے کا مل چکا ہے، اس کے لیے یہ لوگ جلدی نہ مچائیں۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں