quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ النجم 53:26

۞وَكَم مِّن مَّلَكٖ فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ لَا تُغۡنِي شَفَٰعَتُهُمۡ شَيۡـًٔا إِلَّا مِنۢ بَعۡدِ أَن يَأۡذَنَ ٱللَّهُ لِمَن يَشَآءُ وَيَرۡضَىٰٓ ﴿٢٦﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور آسمانوں میں بہت سے فرشتے ہیں جن کی سفارش کچھ بھی فائدہ نہیں دیتی مگر اس وقت کہ خدا جس کے لئے چاہے اجازت بخشے اور (سفارش) پسند کرے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aasmano mein kitne hi farishte maujood hain, un ki shafaat (intercession) kuch bhi kaam nahin aa sakti jab tak ke Allah kisi aisey shaks ke haqq mein uski ijazat na dey jiske liye woh koi arzdaasht (plea) sunna chahe aur usko pasand karey
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور کتنے ہی فرشتے ہیں آسمانوں میں جن کی شفاعت کسی کام نہیں آئے گی مگر اس کے بعد کہ اللہ جس کے لیے چاہے اجازت بخشے اور (سفارش) پسند کرے۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
آسمانوں میں کتنے ہی فرشتے موجود ہیں۔ ان کی شفاعت کچھ بھی کام نہیں آسکتی۔ جب تک کہ اللہ کسی ایسے شخص کے حق میں اس کی اجازت نہ دے جس کے لئے وہ کوئی عرض داشت سننا چاہے اور اس کو پسند کرے
— Fi Zilal al-Qur'an
اور بہت سے فرشتے آسمانوں میں ہیں جن کی سفارش کچھ بھی نفع نہیں دے سکتی مگر یہ اور بات ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی خوشی اور اپنی چاہت سے جس کے لیے چاہے اجازت دے دے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور آسمانوں میں کتنے فرشتے ہیں جن کی سفارش کچھ بھی کام نہیں آسکتی،مگر بعد اس کے کہ اللہ اجازت دے جس کو وہ چاہے اور پسند کرے
— Maulana Wahiduddin Khan
اور بہت فرشتے ہیں آسمانوں میں کچھ کام نہیں آتی اُنکی سفارش مگر جب حکم دے اللہ جسکے واسطے چاہے اور پسند کرے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
آسمانوں میں کتنے ہی فرشتے موجود ہیں، اُن کی شفاعت کچھ بھی کام نہیں آسکتی جب تک کہ اللہ کسی ایسے شخص کے حق میں اس کی اجازت نہ دے جس کے لیے وہ کوئی عرضداشت سننا چاہے اور اس کو پسند کرے۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں