quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ القمر 54:12

وَفَجَّرۡنَا ٱلۡأَرۡضَ عُيُونٗا فَٱلۡتَقَى ٱلۡمَآءُ عَلَىٰٓ أَمۡرٖ قَدۡ قُدِرَ ﴿١٢﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور زمین میں چشمے جاری کردیئے تو پانی ایک کام کے لئے جو مقدر ہوچکا تھا جمع ہوگیا
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aur yeh saara paani us kaam ko pura karne ke liye mil gaya jo mukaddar ho chuka tha
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور ہم نے زمین کو پھاڑ کر چشمے ہی چشمے کردیا تو وہ سارا پانی مل گیا ایک ایسے کام کے لیے جس کا فیصلہ ہوچکا تھا۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور زمین کو پھاڑ کر چشموں میں تبدیل کردیا اور یہ سارا پانی اس کام کو پورا کرنے کے لئے مل گیا جو مقدر ہوچکا تھا
— Fi Zilal al-Qur'an
اور زمین سے چشموں کو جاری کر دیا پس اس کام کے لیے جو مقدر کیا گیا تھا (دونوں) پانی جمع ہو گئے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور زمین سے چشمے بہادئےپس سب پانی ایک کام پر مل گیا جو مقدر ہوچکا تھا
— Maulana Wahiduddin Khan
اور بہا دیے زمین پر چشمے پھر مل گیا سب پانی ایک کام پر جو ٹھہر چکا تھا
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اور یہ سارا پانی اُس کام کو پورا کرنے لیے مل گیا جو مقدر ہو چکا تھا
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں