سورۃ الإنفطار 82:7
ٱلَّذِي خَلَقَكَ فَسَوَّىٰكَ فَعَدَلَكَ ﴿٧﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
(وہی تو ہے) جس نے تجھے بنایا اور (تیرے اعضا کو) ٹھیک کیا اور (تیرے قامت کو) معتدل رکھا
Jisne tujhey paida kiya, tujhey nek-suk se durust kiya(shaped you), tujhe mutanasib(well-proportioned) banaya
جس نے تمہیں تخلیق کیا پھر تمہارے نوک پلک سنوارے پھر تمہارے اندر اعتدال پیدا کیا۔
جس نے تجھے پیدا کیا ، تجھے تک سک سے درست کیا ، تجھے متناسب بنایا ،
جس (رب نے) تجھے پیدا کیا، پھر ٹھیک ٹھاک کیا، پھر (درست اور) برابر بنایا.
جس نے تجھ کو پیدا کیا، پھر تیرے اعضاء کو درست کیا،پھر تجھ کو متناسب بنایا
جس نے تجھ کو بنایا پھر تجھ کو ٹھیک کیا پھر تجھ کو برابر کیا
جس نے تجھے پیدا کیا، تجھے نک سک سے درست کیا، تجھے متناسب بنایا