quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ القارعة (101)، Hani ar Rifai کی تلاوت

Hani ar Rifai سنیں

سورۃ قرآن ریڈر میں کھولیں

101:1

ٱلۡقَارِعَةُ ﴿1﴾

کھڑ کھڑانے والی

101:2

مَا ٱلۡقَارِعَةُ ﴿2﴾

کھڑ کھڑانے والی کیا ہے؟

101:3

وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا ٱلۡقَارِعَةُ ﴿3﴾

اور تم کیا جانوں کھڑ کھڑانے والی کیا ہے؟

101:4

يَوۡمَ يَكُونُ ٱلنَّاسُ كَٱلۡفَرَاشِ ٱلۡمَبۡثُوثِ ﴿4﴾

(وہ قیامت ہے) جس دن لوگ ایسے ہوں گے جیسے بکھرے ہوئے پتنگے

101:5

وَتَكُونُ ٱلۡجِبَالُ كَٱلۡعِهۡنِ ٱلۡمَنفُوشِ ﴿5﴾

اور پہاڑ ایسے ہو جائیں گے جیسے دھنکی ہوئی رنگ برنگ کی اون

101:6

فَأَمَّا مَن ثَقُلَتۡ مَوَٰزِينُهُۥ ﴿6﴾

تو جس کے (اعمال کے) وزن بھاری نکلیں گے

101:7

فَهُوَ فِي عِيشَةٖ رَّاضِيَةٖ ﴿7﴾

وہ دل پسند عیش میں ہو گا

101:8

وَأَمَّا مَنۡ خَفَّتۡ مَوَٰزِينُهُۥ ﴿8﴾

اور جس کے وزن ہلکے نکلیں گے

101:9

فَأُمُّهُۥ هَاوِيَةٞ ﴿9﴾

اس کا مرجع ہاویہ ہے

101:10

وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا هِيَهۡ ﴿10﴾

اور تم کیا سمجھے کہ ہاویہ کیا چیز ہے؟

101:11

نَارٌ حَامِيَةُۢ ﴿11﴾

دہکتی ہوئی آگ ہے

یہ سورۃ دیگر قراء کی آواز میں