سورۃ الحجر 15:60
إِلَّا ٱمۡرَأَتَهُۥ قَدَّرۡنَآ إِنَّهَا لَمِنَ ٱلۡغَٰبِرِينَ ﴿٦٠﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
البتہ ان کی عورت (کہ) اس کے لیے ہم نے ٹھہرا دیا ہے کہ وہ پیچھے رہ جائے گی
Siwaye uski biwi ke jiske liye (Allah farmata hai ke) humne muqaddar kardiya hai ke woh peechey reh janey walon mein shamil rahegi”
سوائے ان کی بیوی کے ہم نے اندازہ ٹھہرا لیا ہے کہ وہ یقیناً پیچھے رہنے والوں میں سے ہوگی
سوائے اس کی بیوی کے جس کے لئے (اللہ فرماتا ہے کہ ) ہم نے مقدر کردیا ہے کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں شامل رہے گی۔
سوائے اس (لوط) کی بیوی کے کہ ہم نے اسے رکنے اور باقی ره جانے والوں میں مقرر کر دیا ہے.
بجز اس کی بیوی کے کہ ہم نے ٹھہرا لیا ہے کہ وہ ضرور مجرم لوگوں میں رہ جائے گی
مگر ایک اسکی عورت ہم نے ٹھہرا لیا وہ ہے رہ جانے والوں میں
سوائے اُس کی بیوی کے جس کے لیے (اللہ فرماتا ہے کہ) ہم نے مقدر کر دیا ہے کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں شامل رہے گی"