سورۃ مريم 19:93
إِن كُلُّ مَن فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ إِلَّآ ءَاتِي ٱلرَّحۡمَٰنِ عَبۡدٗا ﴿٩٣﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
تمام شخص جو آسمانوں اور زمین میں ہیں سب خدا کے روبرو بندے ہو کر آئیں گے
Zameen aur aasmaano ke andar jo bhi hain sab uske huzoor bandon ki haisiyat se pesh honay waley hain
نہیں ہے کوئی آسمانوں اور زمین میں مگر وہ آئے گا رحمن کے حضور بندے کی حیثیت سے
زمین و آسمان کے سب لوگ اس کے حضور بندوں کی حیثیت سے پیش ہونے والے ہیں۔
آسمان وزمین میں جو بھی ہیں سب کے سب اللہ کے غلام بن کر ہی آنے والے ہیں.
آسمانوں اور زمین میں کوئی نہیں جو رحمان کا بندہ ہوکر نہ آئے
کوئی نہیں آسمان اور زمین میں جو نہ آئے رحمٰن کا بندہ ہو کر
زمین اور آسمان کے اندر جو بھی ہیں سب اس کے حضور بندوں کی حیثیت سے پیش ہونے والے ہیں