quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ البلد کا تلفظی متن

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں

90:1

لَآ أُقۡسِمُ بِهَٰذَا ٱلۡبَلَدِ ﴿1﴾

تلفظی متن: La oqsimu bihatha albaladi

ترجمہ: ہمیں اس شہر (مکہ) کی قسم

90:2

وَأَنتَ حِلُّۢ بِهَٰذَا ٱلۡبَلَدِ ﴿2﴾

تلفظی متن: Waanta hillun bihatha albaladi

ترجمہ: اور تم اسی شہر میں تو رہتے ہو

90:3

وَوَالِدٖ وَمَا وَلَدَ ﴿3﴾

تلفظی متن: Wawalidin wama walada

ترجمہ: اور باپ (یعنی آدم) اور اس کی اولاد کی قسم

90:4

لَقَدۡ خَلَقۡنَا ٱلۡإِنسَٰنَ فِي كَبَدٍ ﴿4﴾

تلفظی متن: Laqad khalaqna alinsana fee kabadin

ترجمہ: کہ ہم نے انسان کو تکلیف (کی حالت) میں (رہنے والا) بنایا ہے

90:5

أَيَحۡسَبُ أَن لَّن يَقۡدِرَ عَلَيۡهِ أَحَدٞ ﴿5﴾

تلفظی متن: Ayahsabu an lan yaqdira AAalayhi ahadun

ترجمہ: کیا وہ خیال رکھتا ہے کہ اس پر کوئی قابو نہ پائے گا

90:6

يَقُولُ أَهۡلَكۡتُ مَالٗا لُّبَدًا ﴿6﴾

تلفظی متن: Yaqoolu ahlaktu malan lubadan

ترجمہ: کہتا ہے کہ میں نے بہت سا مال برباد کیا

90:7

أَيَحۡسَبُ أَن لَّمۡ يَرَهُۥٓ أَحَدٌ ﴿7﴾

تلفظی متن: Ayahsabu an lam yarahu ahadun

ترجمہ: کیا اسے یہ گمان ہے کہ اس کو کسی نے دیکھا نہیں

90:8

أَلَمۡ نَجۡعَل لَّهُۥ عَيۡنَيۡنِ ﴿8﴾

تلفظی متن: Alam najAAal lahu AAaynayni

ترجمہ: بھلا ہم نےاس کو دو آنکھیں نہیں دیں؟

90:9

وَلِسَانٗا وَشَفَتَيۡنِ ﴿9﴾

تلفظی متن: Walisanan washafatayni

ترجمہ: اور زبان اور دو ہونٹ (نہیں دیئے)

90:10

وَهَدَيۡنَٰهُ ٱلنَّجۡدَيۡنِ ﴿10﴾

تلفظی متن: Wahadaynahu alnnajdayni

ترجمہ: (یہ چیزیں بھی دیں) اور اس کو (خیر و شر کے) دونوں رستے بھی دکھا دیئے

90:11

فَلَا ٱقۡتَحَمَ ٱلۡعَقَبَةَ ﴿11﴾

تلفظی متن: Fala iqtahama alAAaqabata

ترجمہ: مگر وہ گھاٹی پر سے ہو کر نہ گزرا

90:12

وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا ٱلۡعَقَبَةُ ﴿12﴾

تلفظی متن: Wama adraka ma alAAaqabatu

ترجمہ: اور تم کیا سمجھے کہ گھاٹی کیا ہے؟

90:13

فَكُّ رَقَبَةٍ ﴿13﴾

تلفظی متن: Fakku raqabatin

ترجمہ: کسی (کی) گردن کا چھڑانا

90:14

أَوۡ إِطۡعَٰمٞ فِي يَوۡمٖ ذِي مَسۡغَبَةٖ ﴿14﴾

تلفظی متن: Aw itAAamun fee yawmin thee masghabatin

ترجمہ: یا بھوک کے دن کھانا کھلانا

90:15

يَتِيمٗا ذَا مَقۡرَبَةٍ ﴿15﴾

تلفظی متن: Yateeman tha maqrabatin

ترجمہ: یتیم رشتہ دار کو

90:16

أَوۡ مِسۡكِينٗا ذَا مَتۡرَبَةٖ ﴿16﴾

تلفظی متن: Aw miskeenan tha matrabatin

ترجمہ: یا فقیر خاکسار کو

90:17

ثُمَّ كَانَ مِنَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَتَوَاصَوۡاْ بِٱلصَّبۡرِ وَتَوَاصَوۡاْ بِٱلۡمَرۡحَمَةِ ﴿17﴾

تلفظی متن: Thumma kana mina allatheena amanoo watawasaw bialssabri watawasaw bialmarhamati

ترجمہ: پھر ان لوگوں میں بھی (داخل) ہو جو ایمان لائے اور صبر کی نصیحت اور (لوگوں پر) شفقت کرنے کی وصیت کرتے رہے

90:18

أُوْلَـٰٓئِكَ أَصۡحَٰبُ ٱلۡمَيۡمَنَةِ ﴿18﴾

تلفظی متن: Olaika ashabu almaymanati

ترجمہ: یہی لوگ صاحب سعادت ہیں

90:19

وَٱلَّذِينَ كَفَرُواْ بِـَٔايَٰتِنَا هُمۡ أَصۡحَٰبُ ٱلۡمَشۡـَٔمَةِ ﴿19﴾

تلفظی متن: Waallatheena kafaroo biayatina hum ashabu almashamati

ترجمہ: اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو نہ مانا وہ بدبخت ہیں

90:20

عَلَيۡهِمۡ نَارٞ مُّؤۡصَدَةُۢ ﴿20﴾

تلفظی متن: AAalayhim narun musadatun

ترجمہ: یہ لوگ آگ میں بند کر دیئے جائیں گے

تلفظی متن کا ماخذ: Tanzil کا English Transliteration۔ ماخذ اور تازہ معلومات Tanzil پر دیکھیں۔ Tanzil ترجمہ ڈاؤن لوڈ