quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الفجر کا تلفظی متن

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں

89:1

وَٱلۡفَجۡرِ ﴿1﴾

تلفظی متن: Waalfajri

ترجمہ: فجر کی قسم

89:2

وَلَيَالٍ عَشۡرٖ ﴿2﴾

تلفظی متن: Walayalin AAashrin

ترجمہ: اور دس راتوں کی

89:3

وَٱلشَّفۡعِ وَٱلۡوَتۡرِ ﴿3﴾

تلفظی متن: WaalshshafAAi waalwatri

ترجمہ: اور جفت اور طاق کی

89:4

وَٱلَّيۡلِ إِذَا يَسۡرِ ﴿4﴾

تلفظی متن: Waallayli itha yasri

ترجمہ: اور رات کی جب جانے لگے

89:5

هَلۡ فِي ذَٰلِكَ قَسَمٞ لِّذِي حِجۡرٍ ﴿5﴾

تلفظی متن: Hal fee thalika qasamun lithee hijrin

ترجمہ: اور بے شک یہ چیزیں عقلمندوں کے نزدیک قسم کھانے کے لائق ہیں کہ (کافروں کو ضرور عذاب ہو گا)

89:6

أَلَمۡ تَرَ كَيۡفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ ﴿6﴾

تلفظی متن: Alam tara kayfa faAAala rabbuka biAAadin

ترجمہ: کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارے پروردگار نے عاد کے ساتھ کیا کیا

89:7

إِرَمَ ذَاتِ ٱلۡعِمَادِ ﴿7﴾

تلفظی متن: Irama thati alAAimadi

ترجمہ: (جو) ارم (کہلاتے تھے اتنے) دراز قد

89:8

ٱلَّتِي لَمۡ يُخۡلَقۡ مِثۡلُهَا فِي ٱلۡبِلَٰدِ ﴿8﴾

تلفظی متن: Allatee lam yukhlaq mithluha fee albiladi

ترجمہ: کہ تمام ملک میں ایسے پیدا نہیں ہوئے تھے

89:9

وَثَمُودَ ٱلَّذِينَ جَابُواْ ٱلصَّخۡرَ بِٱلۡوَادِ ﴿9﴾

تلفظی متن: Wathamooda allatheena jaboo alssakhra bialwadi

ترجمہ: اور ثمود کے ساتھ (کیا کیا) جو وادئِ (قریٰ) میں پتھر تراشتے تھے (اور گھر بناتے) تھے

89:10

وَفِرۡعَوۡنَ ذِي ٱلۡأَوۡتَادِ ﴿10﴾

تلفظی متن: WafirAAawna thee alawtadi

ترجمہ: اور فرعون کے ساتھ (کیا کیا) جو خیمے اور میخیں رکھتا تھا

89:11

ٱلَّذِينَ طَغَوۡاْ فِي ٱلۡبِلَٰدِ ﴿11﴾

تلفظی متن: Allatheena taghaw fee albiladi

ترجمہ: یہ لوگ ملکوں میں سرکش ہو رہے تھے

89:12

فَأَكۡثَرُواْ فِيهَا ٱلۡفَسَادَ ﴿12﴾

تلفظی متن: Faaktharoo feeha alfasada

ترجمہ: اور ان میں بہت سی خرابیاں کرتے تھے

89:13

فَصَبَّ عَلَيۡهِمۡ رَبُّكَ سَوۡطَ عَذَابٍ ﴿13﴾

تلفظی متن: Fasabba AAalayhim rabbuka sawta AAathabin

ترجمہ: تو تمہارے پروردگار نے ان پر عذاب کا کوڑا نازل کیا

89:14

إِنَّ رَبَّكَ لَبِٱلۡمِرۡصَادِ ﴿14﴾

تلفظی متن: Inna rabbaka labialmirsadi

ترجمہ: بے شک تمہارا پروردگار تاک میں ہے

89:15

فَأَمَّا ٱلۡإِنسَٰنُ إِذَا مَا ٱبۡتَلَىٰهُ رَبُّهُۥ فَأَكۡرَمَهُۥ وَنَعَّمَهُۥ فَيَقُولُ رَبِّيٓ أَكۡرَمَنِ ﴿15﴾

تلفظی متن: Faamma alinsanu itha ma ibtalahu rabbuhu faakramahu wanaAAAAamahu fayaqoolu rabbee akramani

ترجمہ: مگر انسان (عجیب مخلوق ہے کہ) جب اس کا پروردگار اس کو آزماتا ہے تو اسے عزت دیتا اور نعمت بخشتا ہے۔ تو کہتا ہے کہ (آہا) میرے پروردگار نے مجھے عزت بخشی

89:16

وَأَمَّآ إِذَا مَا ٱبۡتَلَىٰهُ فَقَدَرَ عَلَيۡهِ رِزۡقَهُۥ فَيَقُولُ رَبِّيٓ أَهَٰنَنِ ﴿16﴾

تلفظی متن: Waamma itha ma ibtalahu faqadara AAalayhi rizqahu fayaqoolu rabbee ahanani

ترجمہ: اور جب (دوسری طرح) آزماتا ہے کہ اس پر روزی تنگ کر دیتا ہے تو کہتا ہے کہ (ہائے) میرے پروردگار نے مجھے ذلیل کیا

89:17

كَلَّاۖ بَل لَّا تُكۡرِمُونَ ٱلۡيَتِيمَ ﴿17﴾

تلفظی متن: Kalla bal la tukrimoona alyateema

ترجمہ: نہیں بلکہ تم لوگ یتیم کی خاطر نہیں کرتے

89:18

وَلَا تَحَـٰٓضُّونَ عَلَىٰ طَعَامِ ٱلۡمِسۡكِينِ ﴿18﴾

تلفظی متن: Wala tahaddoona AAala taAAami almiskeeni

ترجمہ: اور نہ مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب دیتے ہو

89:19

وَتَأۡكُلُونَ ٱلتُّرَاثَ أَكۡلٗا لَّمّٗا ﴿19﴾

تلفظی متن: Watakuloona altturatha aklan lamman

ترجمہ: اور میراث کے مال سمیٹ کر کھا جاتے ہو

89:20

وَتُحِبُّونَ ٱلۡمَالَ حُبّٗا جَمّٗا ﴿20﴾

تلفظی متن: Watuhibboona almala hubban jamman

ترجمہ: اور مال کو بہت ہی عزیز رکھتے ہو

89:21

كَلَّآۖ إِذَا دُكَّتِ ٱلۡأَرۡضُ دَكّٗا دَكّٗا ﴿21﴾

تلفظی متن: Kalla itha dukkati alardu dakkan dakkan

ترجمہ: تو جب زمین کی بلندی کوٹ کوٹ کو پست کر دی جائے گی

89:22

وَجَآءَ رَبُّكَ وَٱلۡمَلَكُ صَفّٗا صَفّٗا ﴿22﴾

تلفظی متن: Wajaa rabbuka waalmalaku saffan saffan

ترجمہ: اور تمہارا پروردگار (جلوہ فرما ہو گا) اور فرشتے قطار باندھ باندھ کر آ موجود ہوں گے

89:23

وَجِاْيٓءَ يَوۡمَئِذِۭ بِجَهَنَّمَۚ يَوۡمَئِذٖ يَتَذَكَّرُ ٱلۡإِنسَٰنُ وَأَنَّىٰ لَهُ ٱلذِّكۡرَىٰ ﴿23﴾

تلفظی متن: Wajeea yawmaithin bijahannama yawmaithin yatathakkaru alinsanu waanna lahu alththikra

ترجمہ: اور دوزخ اس دن حاضر کی جائے گی تو انسان اس دن متنبہ ہو گا مگر تنبہ (سے) اسے (فائدہ) کہاں (مل سکے گا)

89:24

يَقُولُ يَٰلَيۡتَنِي قَدَّمۡتُ لِحَيَاتِي ﴿24﴾

تلفظی متن: Yaqoolu ya laytanee qaddamtu lihayatee

ترجمہ: کہے گا کاش میں نے اپنی زندگی (جاودانی کے لیے) کچھ آگے بھیجا ہوتا

89:25

فَيَوۡمَئِذٖ لَّا يُعَذِّبُ عَذَابَهُۥٓ أَحَدٞ ﴿25﴾

تلفظی متن: Fayawmaithin la yuAAaththibu AAathabahu ahadun

ترجمہ: تو اس دن نہ کوئی خدا کے عذاب کی طرح کا (کسی کو) عذاب دے گا

89:26

وَلَا يُوثِقُ وَثَاقَهُۥٓ أَحَدٞ ﴿26﴾

تلفظی متن: Wala yoothiqu wathaqahu ahadun

ترجمہ: اور نہ کوئی ویسا جکڑنا جکڑے گا

89:27

يَـٰٓأَيَّتُهَا ٱلنَّفۡسُ ٱلۡمُطۡمَئِنَّةُ ﴿27﴾

تلفظی متن: Ya ayyatuha alnnafsu almutmainnatu

ترجمہ: اے اطمینان پانے والی روح!

89:28

ٱرۡجِعِيٓ إِلَىٰ رَبِّكِ رَاضِيَةٗ مَّرۡضِيَّةٗ ﴿28﴾

تلفظی متن: IrjiAAee ila rabbiki radiyatan mardiyyatan

ترجمہ: اپنے پروردگار کی طرف لوٹ چل۔ تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی

89:29

فَٱدۡخُلِي فِي عِبَٰدِي ﴿29﴾

تلفظی متن: Faodkhulee fee AAibadee

ترجمہ: تو میرے (ممتاز) بندوں میں شامل ہو جا

89:30

وَٱدۡخُلِي جَنَّتِي ﴿30﴾

تلفظی متن: Waodkhulee jannatee

ترجمہ: اور میری بہشت میں داخل ہو جا

تلفظی متن کا ماخذ: Tanzil کا English Transliteration۔ ماخذ اور تازہ معلومات Tanzil پر دیکھیں۔ Tanzil ترجمہ ڈاؤن لوڈ