quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ القمر کا تلفظی متن

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں

54:1

ٱقۡتَرَبَتِ ٱلسَّاعَةُ وَٱنشَقَّ ٱلۡقَمَرُ ﴿1﴾

تلفظی متن: Iqtarabati alssaAAatu wainshaqqa alqamaru

ترجمہ: قیامت قریب آ پہنچی اور چاند شق ہوگیا

54:2

وَإِن يَرَوۡاْ ءَايَةٗ يُعۡرِضُواْ وَيَقُولُواْ سِحۡرٞ مُّسۡتَمِرّٞ ﴿2﴾

تلفظی متن: Wain yaraw ayatan yuAAridoo wayaqooloo sihrun mustamirrun

ترجمہ: اور اگر (کافر) کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو منہ پھیر لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ ایک ہمیشہ کا جادو ہے

54:3

وَكَذَّبُواْ وَٱتَّبَعُوٓاْ أَهۡوَآءَهُمۡۚ وَكُلُّ أَمۡرٖ مُّسۡتَقِرّٞ ﴿3﴾

تلفظی متن: Wakaththaboo waittabaAAoo ahwaahum wakullu amrin mustaqirrun

ترجمہ: اور انہوں نے جھٹلایا اور اپنی خواہشوں کی پیروی کی اور ہر کام کا وقت مقرر ہے

54:4

وَلَقَدۡ جَآءَهُم مِّنَ ٱلۡأَنۢبَآءِ مَا فِيهِ مُزۡدَجَرٌ ﴿4﴾

تلفظی متن: Walaqad jaahum mina alanbai ma feehi muzdajarun

ترجمہ: اور ان کو ایسے حالات (سابقین) پہنچ چکے ہیں جن میں عبرت ہے

54:5

حِكۡمَةُۢ بَٰلِغَةٞۖ فَمَا تُغۡنِ ٱلنُّذُرُ ﴿5﴾

تلفظی متن: Hikmatun balighatun fama tughnee alnnuthuru

ترجمہ: اور کامل دانائی (کی کتاب بھی) لیکن ڈرانا ان کو کچھ فائدہ نہیں دیتا

54:6

فَتَوَلَّ عَنۡهُمۡۘ يَوۡمَ يَدۡعُ ٱلدَّاعِ إِلَىٰ شَيۡءٖ نُّكُرٍ ﴿6﴾

تلفظی متن: Fatawalla AAanhum yawma yadAAu alddaAAi ila shayin nukurin

ترجمہ: تو تم بھی ان کی کچھ پروا نہ کرو۔ جس دن بلانے والا ان کو ایک ناخوش چیز کی طرف بلائے گا

54:7

خُشَّعًا أَبۡصَٰرُهُمۡ يَخۡرُجُونَ مِنَ ٱلۡأَجۡدَاثِ كَأَنَّهُمۡ جَرَادٞ مُّنتَشِرٞ ﴿7﴾

تلفظی متن: KhushshaAAan absaruhum yakhrujoona mina alajdathi kaannahum jaradun muntashirun

ترجمہ: تو آنکھیں نیچی کئے ہوئے قبروں سے نکل پڑیں گے گویا بکھری ہوئی ٹڈیاں

54:8

مُّهۡطِعِينَ إِلَى ٱلدَّاعِۖ يَقُولُ ٱلۡكَٰفِرُونَ هَٰذَا يَوۡمٌ عَسِرٞ ﴿8﴾

تلفظی متن: MuhtiAAeena ila alddaAAi yaqoolu alkafiroona hatha yawmun AAasirun

ترجمہ: اس بلانے والے کی طرف دوڑتے جاتے ہوں گے۔ کافر کہیں گے یہ دن بڑا سخت ہے

54:9

كَذَّبَتۡ قَبۡلَهُمۡ قَوۡمُ نُوحٖ فَكَذَّبُواْ عَبۡدَنَا وَقَالُواْ مَجۡنُونٞ وَٱزۡدُجِرَ ﴿9﴾

تلفظی متن: Kaththabat qablahum qawmu noohin fakaththaboo AAabdana waqaloo majnoonun waizdujira

ترجمہ: ان سے پہلے نوحؑ کی قوم نے بھی تکذیب کی تھی تو انہوں نے ہمارے بندے کو جھٹلایا اور کہا کہ دیوانہ ہے اور انہیں ڈانٹا بھی

54:10

فَدَعَا رَبَّهُۥٓ أَنِّي مَغۡلُوبٞ فَٱنتَصِرۡ ﴿10﴾

تلفظی متن: FadaAAa rabbahu annee maghloobun faintasir

ترجمہ: تو انہوں نے اپنے پروردگار سے دعا کی کہ (بار الٓہا) میں (ان کے مقابلے میں) کمزور ہوں تو (ان سے) بدلہ لے

54:11

فَفَتَحۡنَآ أَبۡوَٰبَ ٱلسَّمَآءِ بِمَآءٖ مُّنۡهَمِرٖ ﴿11﴾

تلفظی متن: Fafatahna abwaba alssamai bimain munhamirin

ترجمہ: پس ہم نے زور کے مینہ سے آسمان کے دہانے کھول دیئے

54:12

وَفَجَّرۡنَا ٱلۡأَرۡضَ عُيُونٗا فَٱلۡتَقَى ٱلۡمَآءُ عَلَىٰٓ أَمۡرٖ قَدۡ قُدِرَ ﴿12﴾

تلفظی متن: Wafajjarna alarda AAuyoonan failtaqa almao AAala amrin qad qudira

ترجمہ: اور زمین میں چشمے جاری کردیئے تو پانی ایک کام کے لئے جو مقدر ہوچکا تھا جمع ہوگیا

54:13

وَحَمَلۡنَٰهُ عَلَىٰ ذَاتِ أَلۡوَٰحٖ وَدُسُرٖ ﴿13﴾

تلفظی متن: Wahamalnahu AAala thati alwahin wadusurin

ترجمہ: اور ہم نے نوحؑ کو ایک کشتی پر جو تختوں اور میخوں سے تیار کی گئی تھی سوار کرلیا

54:14

تَجۡرِي بِأَعۡيُنِنَا جَزَآءٗ لِّمَن كَانَ كُفِرَ ﴿14﴾

تلفظی متن: Tajree biaAAyunina jazaan liman kana kufira

ترجمہ: وہ ہماری آنکھوں کے سامنے چلتی تھی۔ (یہ سب کچھ) اس شخص کے انتقام کے لئے (کیا گیا) جس کو کافر مانتے نہ تھے

54:15

وَلَقَد تَّرَكۡنَٰهَآ ءَايَةٗ فَهَلۡ مِن مُّدَّكِرٖ ﴿15﴾

تلفظی متن: Walaqad taraknaha ayatan fahal min muddakirin

ترجمہ: اور ہم نے اس کو ایک عبرت بنا چھوڑا تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟

54:16

فَكَيۡفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ ﴿16﴾

تلفظی متن: Fakayfa kana AAathabee wanuthuri

ترجمہ: سو (دیکھ لو کہ) میرا عذاب اور ڈرانا کیسا ہوا؟

54:17

وَلَقَدۡ يَسَّرۡنَا ٱلۡقُرۡءَانَ لِلذِّكۡرِ فَهَلۡ مِن مُّدَّكِرٖ ﴿17﴾

تلفظی متن: Walaqad yassarna alqurana lilththikri fahal min muddakirin

ترجمہ: اور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کردیا ہے تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟

54:18

كَذَّبَتۡ عَادٞ فَكَيۡفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ ﴿18﴾

تلفظی متن: Kaththabat AAadun fakayfa kana AAathabee wanuthuri

ترجمہ: عاد نے بھی تکذیب کی تھی سو (دیکھ لو کہ) میرا عذاب اور ڈرانا کیسا ہوا

54:19

إِنَّآ أَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِمۡ رِيحٗا صَرۡصَرٗا فِي يَوۡمِ نَحۡسٖ مُّسۡتَمِرّٖ ﴿19﴾

تلفظی متن: Inna arsalna AAalayhim reehan sarsaran fee yawmi nahsin mustamirrin

ترجمہ: ہم نے ان پر سخت منحوس دن میں آندھی چلائی

54:20

تَنزِعُ ٱلنَّاسَ كَأَنَّهُمۡ أَعۡجَازُ نَخۡلٖ مُّنقَعِرٖ ﴿20﴾

تلفظی متن: TanziAAu alnnasa kaannahum aAAjazu nakhlin munqaAAirin

ترجمہ: وہ لوگوں کو (اس طرح) اکھیڑے ڈالتی تھی گویا اکھڑی ہوئی کھجوروں کے تنے ہیں

54:21

فَكَيۡفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ ﴿21﴾

تلفظی متن: Fakayfa kana AAathabee wanuthuri

ترجمہ: سو (دیکھ لو کہ) میرا عذاب اور ڈرانا کیسا ہوا

54:22

وَلَقَدۡ يَسَّرۡنَا ٱلۡقُرۡءَانَ لِلذِّكۡرِ فَهَلۡ مِن مُّدَّكِرٖ ﴿22﴾

تلفظی متن: Walaqad yassarna alqurana lilththikri fahal min muddakirin

ترجمہ: اور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کردیا ہے تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟

54:23

كَذَّبَتۡ ثَمُودُ بِٱلنُّذُرِ ﴿23﴾

تلفظی متن: Kaththabat thamoodu bialnnuthuri

ترجمہ: ثمود نے بھی ہدایت کرنے والوں کو جھٹلایا

54:24

فَقَالُوٓاْ أَبَشَرٗا مِّنَّا وَٰحِدٗا نَّتَّبِعُهُۥٓ إِنَّآ إِذٗا لَّفِي ضَلَٰلٖ وَسُعُرٍ ﴿24﴾

تلفظی متن: Faqaloo abasharan minna wahidan nattabiAAuhu inna ithan lafee dalalin wasuAAurin

ترجمہ: اور کہا کہ بھلا ایک آدمی جو ہم ہی میں سے ہے ہم اس کی پیروی کریں؟ یوں ہو تو ہم گمراہی اور دیوانگی میں پڑ گئے

54:25

أَءُلۡقِيَ ٱلذِّكۡرُ عَلَيۡهِ مِنۢ بَيۡنِنَا بَلۡ هُوَ كَذَّابٌ أَشِرٞ ﴿25﴾

تلفظی متن: Aolqiya alththikru AAalayhi min baynina bal huwa kaththabun ashirun

ترجمہ: کیا ہم سب میں سے اسی پر وحی نازل ہوئی ہے؟ (نہیں) بلکہ یہ جھوٹا خود پسند ہے

54:26

سَيَعۡلَمُونَ غَدٗا مَّنِ ٱلۡكَذَّابُ ٱلۡأَشِرُ ﴿26﴾

تلفظی متن: SayaAAlamoona ghadan mani alkaththabu alashiru

ترجمہ: ان کو کل ہی معلوم ہوجائے گا کہ کون جھوٹا خود پسند ہے

54:27

إِنَّا مُرۡسِلُواْ ٱلنَّاقَةِ فِتۡنَةٗ لَّهُمۡ فَٱرۡتَقِبۡهُمۡ وَٱصۡطَبِرۡ ﴿27﴾

تلفظی متن: Inna mursiloo alnnaqati fitnatan lahum fairtaqibhum waistabir

ترجمہ: (اے صالح) ہم ان کی آزمائش کے لئے اونٹنی بھیجنے والے ہیں تو تم ان کو دیکھتے رہو اور صبر کرو

54:28

وَنَبِّئۡهُمۡ أَنَّ ٱلۡمَآءَ قِسۡمَةُۢ بَيۡنَهُمۡۖ كُلُّ شِرۡبٖ مُّحۡتَضَرٞ ﴿28﴾

تلفظی متن: Wanabbihum anna almaa qismatun baynahum kullu shirbin muhtadarun

ترجمہ: اور ان کو آگاہ کردو کہ ان میں پانی کی باری مقرر کر دی گئی ہے۔ ہر (باری والے کو اپنی) باری پر آنا چاہیئے

54:29

فَنَادَوۡاْ صَاحِبَهُمۡ فَتَعَاطَىٰ فَعَقَرَ ﴿29﴾

تلفظی متن: Fanadaw sahibahum fataAAata faAAaqara

ترجمہ: تو ان لوگوں نے اپنے رفیق کو بلایا اور اس نے (اونٹنی کو پکڑ کر اس کی) کونچیں کاٹ ڈالیں

54:30

فَكَيۡفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ ﴿30﴾

تلفظی متن: Fakayfa kana AAathabee wanuthuri

ترجمہ: سو (دیکھ لو کہ) میرا عذاب اور ڈرانا کیسا ہوا

54:31

إِنَّآ أَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِمۡ صَيۡحَةٗ وَٰحِدَةٗ فَكَانُواْ كَهَشِيمِ ٱلۡمُحۡتَظِرِ ﴿31﴾

تلفظی متن: Inna arsalna AAalayhim sayhatan wahidatan fakanoo kahasheemi almuhtathiri

ترجمہ: ہم نے ان پر (عذاب کے لئے) ایک چیخ بھیجی تو وہ ایسے ہوگئے جیسے باڑ والے کی سوکھی اور ٹوٹی ہوئی باڑ

54:32

وَلَقَدۡ يَسَّرۡنَا ٱلۡقُرۡءَانَ لِلذِّكۡرِ فَهَلۡ مِن مُّدَّكِرٖ ﴿32﴾

تلفظی متن: Walaqad yassarna alqurana lilththikri fahal min muddakirin

ترجمہ: اور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کردیا ہے تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟

54:33

كَذَّبَتۡ قَوۡمُ لُوطِۭ بِٱلنُّذُرِ ﴿33﴾

تلفظی متن: Kaththabat qawmu lootin bialnnuthuri

ترجمہ: لوط کی قوم نے بھی ڈر سنانے والوں کو جھٹلایا تھا

54:34

إِنَّآ أَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِمۡ حَاصِبًا إِلَّآ ءَالَ لُوطٖۖ نَّجَّيۡنَٰهُم بِسَحَرٖ ﴿34﴾

تلفظی متن: Inna arsalna AAalayhim hasiban illa ala lootin najjaynahum bisaharin

ترجمہ: تو ہم نے ان پر کنکر بھری ہوا چلائی مگر لوط کے گھر والے کہ ہم نے ان کو پچھلی رات ہی سے بچا لیا

54:35

نِّعۡمَةٗ مِّنۡ عِندِنَاۚ كَذَٰلِكَ نَجۡزِي مَن شَكَرَ ﴿35﴾

تلفظی متن: NiAAmatan min AAindina kathalika najzee man shakara

ترجمہ: اپنے فضل سے۔ شکر کرنے والوں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں

54:36

وَلَقَدۡ أَنذَرَهُم بَطۡشَتَنَا فَتَمَارَوۡاْ بِٱلنُّذُرِ ﴿36﴾

تلفظی متن: Walaqad antharahum batshatana fatamaraw bialnnuthuri

ترجمہ: اور لوطؑ نے ان کو ہماری پکڑ سے ڈرایا بھی تھا مگر انہوں نے ڈرانے میں شک کیا

54:37

وَلَقَدۡ رَٰوَدُوهُ عَن ضَيۡفِهِۦ فَطَمَسۡنَآ أَعۡيُنَهُمۡ فَذُوقُواْ عَذَابِي وَنُذُرِ ﴿37﴾

تلفظی متن: Walaqad rawadoohu AAan dayfihi fatamasna aAAyunahum fathooqoo AAathabee wanuthuri

ترجمہ: اور ان سے ان کے مہمانوں کو لے لینا چاہا تو ہم نے ان کی آنکھیں مٹا دیں سو (اب) میرے عذاب اور ڈرانے کے مزے چکھو

54:38

وَلَقَدۡ صَبَّحَهُم بُكۡرَةً عَذَابٞ مُّسۡتَقِرّٞ ﴿38﴾

تلفظی متن: Walaqad sabbahahum bukratan AAathabun mustaqirrun

ترجمہ: اور ان پر صبح سویرے ہی اٹل عذاب آ نازل ہوا

54:39

فَذُوقُواْ عَذَابِي وَنُذُرِ ﴿39﴾

تلفظی متن: Fathooqoo AAathabee wanuthuri

ترجمہ: تو اب میرے عذاب اور ڈرانے کے مزے چکھو

54:40

وَلَقَدۡ يَسَّرۡنَا ٱلۡقُرۡءَانَ لِلذِّكۡرِ فَهَلۡ مِن مُّدَّكِرٖ ﴿40﴾

تلفظی متن: Walaqad yassarna alqurana lilththikri fahal min muddakirin

ترجمہ: اور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کردیا ہے تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟

54:41

وَلَقَدۡ جَآءَ ءَالَ فِرۡعَوۡنَ ٱلنُّذُرُ ﴿41﴾

تلفظی متن: Walaqad jaa ala firAAawna alnnuthuru

ترجمہ: اور قوم فرعون کے پاس بھی ڈر سنانے والے آئے

54:42

كَذَّبُواْ بِـَٔايَٰتِنَا كُلِّهَا فَأَخَذۡنَٰهُمۡ أَخۡذَ عَزِيزٖ مُّقۡتَدِرٍ ﴿42﴾

تلفظی متن: Kaththaboo biayatina kulliha faakhathnahum akhtha AAazeezin muqtadirin

ترجمہ: انہوں نے ہماری تمام نشانیوں کو جھٹلایا تو ہم نے ان کو اس طرح پکڑ لیا جس طرح ایک قوی اور غالب شخص پکڑ لیتا ہے

54:43

أَكُفَّارُكُمۡ خَيۡرٞ مِّنۡ أُوْلَـٰٓئِكُمۡ أَمۡ لَكُم بَرَآءَةٞ فِي ٱلزُّبُرِ ﴿43﴾

تلفظی متن: Akuffarukum khayrun min olaikum am lakum baraatun fee alzzuburi

ترجمہ: (اے اہل عرب) کیا تمہارے کافر ان لوگوں سے بہتر ہیں یا تمہارے لئے (پہلی) کتابوں میں کوئی فارغ خطی لکھ دی گئی ہے

54:44

أَمۡ يَقُولُونَ نَحۡنُ جَمِيعٞ مُّنتَصِرٞ ﴿44﴾

تلفظی متن: Am yaqooloona nahnu jameeAAun muntasirun

ترجمہ: کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہماری جماعت بڑی مضبوط ہے

54:45

سَيُهۡزَمُ ٱلۡجَمۡعُ وَيُوَلُّونَ ٱلدُّبُرَ ﴿45﴾

تلفظی متن: Sayuhzamu aljamAAu wayuwalloona alddubura

ترجمہ: عنقریب یہ جماعت شکست کھائے گی اور یہ لوگ پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے

54:46

بَلِ ٱلسَّاعَةُ مَوۡعِدُهُمۡ وَٱلسَّاعَةُ أَدۡهَىٰ وَأَمَرُّ ﴿46﴾

تلفظی متن: Bali alssaAAatu mawAAiduhum waalssaAAatu adha waamarru

ترجمہ: ان کے وعدے کا وقت تو قیامت ہے اور قیامت بڑی سخت اور بہت تلخ ہے

54:47

إِنَّ ٱلۡمُجۡرِمِينَ فِي ضَلَٰلٖ وَسُعُرٖ ﴿47﴾

تلفظی متن: Inna almujrimeena fee dalalin wasuAAurin

ترجمہ: بےشک گنہگار لوگ گمراہی اور دیوانگی میں (مبتلا) ہیں

54:48

يَوۡمَ يُسۡحَبُونَ فِي ٱلنَّارِ عَلَىٰ وُجُوهِهِمۡ ذُوقُواْ مَسَّ سَقَرَ ﴿48﴾

تلفظی متن: Yawma yushaboona fee alnnari AAala wujoohihim thooqoo massa saqara

ترجمہ: اس روز منہ کے بل دوزخ میں گھسیٹے جائیں گے اب آگ کا مزہ چکھو

54:49

إِنَّا كُلَّ شَيۡءٍ خَلَقۡنَٰهُ بِقَدَرٖ ﴿49﴾

تلفظی متن: Inna kulla shayin khalaqnahu biqadarin

ترجمہ: ہم نے ہر چیز اندازہٴ مقرر کے ساتھ پیدا کی ہے

54:50

وَمَآ أَمۡرُنَآ إِلَّا وَٰحِدَةٞ كَلَمۡحِۭ بِٱلۡبَصَرِ ﴿50﴾

تلفظی متن: Wama amruna illa wahidatun kalamhin bialbasari

ترجمہ: اور ہمارا حکم تو آنکھ کے جھپکنے کی طرح ایک بات ہوتی ہے

54:51

وَلَقَدۡ أَهۡلَكۡنَآ أَشۡيَاعَكُمۡ فَهَلۡ مِن مُّدَّكِرٖ ﴿51﴾

تلفظی متن: Walaqad ahlakna ashyaAAakum fahal min muddakirin

ترجمہ: اور ہم تمہارے ہم مذہبوں کو ہلاک کرچکے ہیں تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟

54:52

وَكُلُّ شَيۡءٖ فَعَلُوهُ فِي ٱلزُّبُرِ ﴿52﴾

تلفظی متن: Wakullu shayin faAAaloohu fee alzzuburi

ترجمہ: اور جو کچھ انہوں نے کیا، (ان کے) اعمال ناموں میں (مندرج) ہے

54:53

وَكُلُّ صَغِيرٖ وَكَبِيرٖ مُّسۡتَطَرٌ ﴿53﴾

تلفظی متن: Wakullu sagheerin wakabeerin mustatarun

ترجمہ: (یعنی) ہر چھوٹا اور بڑا کام لکھ دیا گیا ہے

54:54

إِنَّ ٱلۡمُتَّقِينَ فِي جَنَّـٰتٖ وَنَهَرٖ ﴿54﴾

تلفظی متن: Inna almuttaqeena fee jannatin wanaharin

ترجمہ: جو پرہیزگار ہیں وہ باغوں اور نہروں میں ہوں گے

54:55

فِي مَقۡعَدِ صِدۡقٍ عِندَ مَلِيكٖ مُّقۡتَدِرِۭ ﴿55﴾

تلفظی متن: Fee maqAAadi sidqin AAinda maleekin muqtadirin

ترجمہ: (یعنی) پاک مقام میں ہر طرح کی قدرت رکھنے والے بادشاہ کی بارگاہ میں

تلفظی متن کا ماخذ: Tanzil کا English Transliteration۔ ماخذ اور تازہ معلومات Tanzil پر دیکھیں۔ Tanzil ترجمہ ڈاؤن لوڈ