quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الذاريات کا تلفظی متن

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں

51:1

وَٱلذَّـٰرِيَٰتِ ذَرۡوٗا ﴿1﴾

تلفظی متن: Waalththariyati tharwan

ترجمہ: بکھیرنے والیوں کی قسم جو اُڑا کر بکھیر دیتی ہیں

51:2

فَٱلۡحَٰمِلَٰتِ وِقۡرٗا ﴿2﴾

تلفظی متن: Faalhamilati wiqran

ترجمہ: پھر (پانی کا) بوجھ اٹھاتی ہیں

51:3

فَٱلۡجَٰرِيَٰتِ يُسۡرٗا ﴿3﴾

تلفظی متن: Faaljariyati yusran

ترجمہ: پھر آہستہ آہستہ چلتی ہیں

51:4

فَٱلۡمُقَسِّمَٰتِ أَمۡرًا ﴿4﴾

تلفظی متن: Faalmuqassimati amran

ترجمہ: پھر چیزیں تقسیم کرتی ہیں

51:5

إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَصَادِقٞ ﴿5﴾

تلفظی متن: Innama tooAAadoona lasadiqun

ترجمہ: کہ جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ سچا ہے

51:6

وَإِنَّ ٱلدِّينَ لَوَٰقِعٞ ﴿6﴾

تلفظی متن: Wainna alddeena lawaqiAAun

ترجمہ: اور انصاف (کا دن) ضرور واقع ہوگا

51:7

وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلۡحُبُكِ ﴿7﴾

تلفظی متن: Waalssamai thati alhubuki

ترجمہ: اور آسمان کی قسم جس میں رسے ہیں

51:8

إِنَّكُمۡ لَفِي قَوۡلٖ مُّخۡتَلِفٖ ﴿8﴾

تلفظی متن: Innakum lafee qawlin mukhtalifin

ترجمہ: کہ (اے اہل مکہ) تم ایک متناقض بات میں (پڑے ہوئے) ہو

51:9

يُؤۡفَكُ عَنۡهُ مَنۡ أُفِكَ ﴿9﴾

تلفظی متن: Yufaku AAanhu man ofika

ترجمہ: اس سے وہی پھرتا ہے جو (خدا کی طرف سے) پھیرا جائے

51:10

قُتِلَ ٱلۡخَرَّـٰصُونَ ﴿10﴾

تلفظی متن: Qutila alkharrasoona

ترجمہ: اٹکل دوڑانے والے ہلاک ہوں

51:11

ٱلَّذِينَ هُمۡ فِي غَمۡرَةٖ سَاهُونَ ﴿11﴾

تلفظی متن: Allatheena hum fee ghamratin sahoona

ترجمہ: جو بےخبری میں بھولے ہوئے ہیں

51:12

يَسۡـَٔلُونَ أَيَّانَ يَوۡمُ ٱلدِّينِ ﴿12﴾

تلفظی متن: Yasaloona ayyana yawmu alddeeni

ترجمہ: پوچھتے ہیں کہ جزا کا دن کب ہوگا؟

51:13

يَوۡمَ هُمۡ عَلَى ٱلنَّارِ يُفۡتَنُونَ ﴿13﴾

تلفظی متن: Yawma hum AAala alnnari yuftanoona

ترجمہ: اُس دن (ہوگا) جب ان کو آگ میں عذاب دیا جائے گا

51:14

ذُوقُواْ فِتۡنَتَكُمۡ هَٰذَا ٱلَّذِي كُنتُم بِهِۦ تَسۡتَعۡجِلُونَ ﴿14﴾

تلفظی متن: Thooqoo fitnatakum hatha allathee kuntum bihi tastaAAjiloona

ترجمہ: اب اپنی شرارت کا مزہ چکھو۔ یہ وہی ہے جس کے لئے تم جلدی مچایا کرتے تھے

51:15

إِنَّ ٱلۡمُتَّقِينَ فِي جَنَّـٰتٖ وَعُيُونٍ ﴿15﴾

تلفظی متن: Inna almuttaqeena fee jannatin waAAuyoonin

ترجمہ: بےشک پرہیزگار بہشتوں اور چشموں میں (عیش کر رہے) ہوں گے

51:16

ءَاخِذِينَ مَآ ءَاتَىٰهُمۡ رَبُّهُمۡۚ إِنَّهُمۡ كَانُواْ قَبۡلَ ذَٰلِكَ مُحۡسِنِينَ ﴿16﴾

تلفظی متن: Akhitheena ma atahum rabbuhum innahum kanoo qabla thalika muhsineena

ترجمہ: اور) جو جو (نعمتیں) ان کا پروردگار انہیں دیتا ہوگا ان کو لے رہے ہوں گے۔ بےشک وہ اس سے پہلے نیکیاں کرتے تھے

51:17

كَانُواْ قَلِيلٗا مِّنَ ٱلَّيۡلِ مَا يَهۡجَعُونَ ﴿17﴾

تلفظی متن: Kanoo qaleelan mina allayli ma yahjaAAoona

ترجمہ: رات کے تھوڑے سے حصے میں سوتے تھے

51:18

وَبِٱلۡأَسۡحَارِ هُمۡ يَسۡتَغۡفِرُونَ ﴿18﴾

تلفظی متن: Wabialashari hum yastaghfiroona

ترجمہ: اور اوقات سحر میں بخشش مانگا کرتے تھے

51:19

وَفِيٓ أَمۡوَٰلِهِمۡ حَقّٞ لِّلسَّآئِلِ وَٱلۡمَحۡرُومِ ﴿19﴾

تلفظی متن: Wafee amwalihim haqqun lilssaili waalmahroomi

ترجمہ: اور ان کے مال میں مانگنے والے اور نہ مانگنے والے (دونوں) کا حق ہوتا تھا

51:20

وَفِي ٱلۡأَرۡضِ ءَايَٰتٞ لِّلۡمُوقِنِينَ ﴿20﴾

تلفظی متن: Wafee alardi ayatun lilmooqineena

ترجمہ: اور یقین کرنے والوں کے لئے زمین میں (بہت سی) نشانیاں ہیں

51:21

وَفِيٓ أَنفُسِكُمۡۚ أَفَلَا تُبۡصِرُونَ ﴿21﴾

تلفظی متن: Wafee anfusikum afala tubsiroona

ترجمہ: اور خود تمہارے نفوس میں تو کیا تم دیکھتے نہیں؟

51:22

وَفِي ٱلسَّمَآءِ رِزۡقُكُمۡ وَمَا تُوعَدُونَ ﴿22﴾

تلفظی متن: Wafee alssamai rizqukum wama tooAAadoona

ترجمہ: اور تمہارا رزق اور جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے آسمان میں ہے

51:23

فَوَرَبِّ ٱلسَّمَآءِ وَٱلۡأَرۡضِ إِنَّهُۥ لَحَقّٞ مِّثۡلَ مَآ أَنَّكُمۡ تَنطِقُونَ ﴿23﴾

تلفظی متن: Fawarabbi alssamai waalardi innahu lahaqqun mithla ma annakum tantiqoona

ترجمہ: تو آسمانوں اور زمین کے مالک کی قسم! یہ (اسی طرح) قابل یقین ہے جس طرح تم بات کرتے ہو

51:24

هَلۡ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ضَيۡفِ إِبۡرَٰهِيمَ ٱلۡمُكۡرَمِينَ ﴿24﴾

تلفظی متن: Hal ataka hadeethu dayfi ibraheema almukrameena

ترجمہ: بھلا تمہارے پاس ابراہیمؑ کے معزز مہمانوں کی خبر پہنچی ہے؟

51:25

إِذۡ دَخَلُواْ عَلَيۡهِ فَقَالُواْ سَلَٰمٗاۖ قَالَ سَلَٰمٞ قَوۡمٞ مُّنكَرُونَ ﴿25﴾

تلفظی متن: Ith dakhaloo AAalayhi faqaloo salaman qala salamun qawmun munkaroona

ترجمہ: جب وہ ان کے پاس آئے تو سلام کہا۔ انہوں نے بھی (جواب میں) سلام کہا (دیکھا تو) ایسے لوگ کہ نہ جان نہ پہچان

51:26

فَرَاغَ إِلَىٰٓ أَهۡلِهِۦ فَجَآءَ بِعِجۡلٖ سَمِينٖ ﴿26﴾

تلفظی متن: Faragha ila ahlihi fajaa biAAijlin sameenin

ترجمہ: تو اپنے گھر جا کر ایک (بھنا ہوا) موٹا بچھڑا لائے

51:27

فَقَرَّبَهُۥٓ إِلَيۡهِمۡ قَالَ أَلَا تَأۡكُلُونَ ﴿27﴾

تلفظی متن: Faqarrabahu ilayhim qala ala takuloona

ترجمہ: (اور کھانے کے لئے) ان کے آگے رکھ دیا۔ کہنے لگے کہ آپ تناول کیوں نہیں کرتے؟

51:28

فَأَوۡجَسَ مِنۡهُمۡ خِيفَةٗۖ قَالُواْ لَا تَخَفۡۖ وَبَشَّرُوهُ بِغُلَٰمٍ عَلِيمٖ ﴿28﴾

تلفظی متن: Faawjasa minhum kheefatan qaloo la takhaf wabashsharoohu bighulamin AAaleemin

ترجمہ: اور دل میں ان سے خوف معلوم کیا۔ (انہوں نے) کہا کہ خوف نہ کیجیئے۔ اور ان کو ایک دانشمند لڑکے کی بشارت بھی سنائی

51:29

فَأَقۡبَلَتِ ٱمۡرَأَتُهُۥ فِي صَرَّةٖ فَصَكَّتۡ وَجۡهَهَا وَقَالَتۡ عَجُوزٌ عَقِيمٞ ﴿29﴾

تلفظی متن: Faaqbalati imraatuhu fee sarratin fasakkat wajhaha waqalat AAajoozun AAaqeemun

ترجمہ: تو ابراہیمؑ کی بیوی چلاّتی آئی اور اپنا منہ پیٹ کر کہنے لگی کہ (اے ہے ایک تو) بڑھیا اور (دوسرے) بانجھ

51:30

قَالُواْ كَذَٰلِكِ قَالَ رَبُّكِۖ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلۡحَكِيمُ ٱلۡعَلِيمُ ﴿30﴾

تلفظی متن: Qaloo kathaliki qala rabbuki innahu huwa alhakeemu alAAaleemu

ترجمہ: (انہوں نے) کہا (ہاں) تمہارے پروردگار نے یوں ہی فرمایا ہے۔ وہ بےشک صاحبِ حکمت (اور) خبردار ہے

51:31

قَالَ فَمَا خَطۡبُكُمۡ أَيُّهَا ٱلۡمُرۡسَلُونَ ﴿31﴾

تلفظی متن: Qala fama khatbukum ayyuha almursaloona

ترجمہ: ابراہیمؑ نے کہا کہ فرشتو! تمہارا مدعا کیا ہے؟

51:32

قَالُوٓاْ إِنَّآ أُرۡسِلۡنَآ إِلَىٰ قَوۡمٖ مُّجۡرِمِينَ ﴿32﴾

تلفظی متن: Qaloo inna orsilna ila qawmin mujrimeena

ترجمہ: انہوں نے کہا کہ ہم گنہگار لوگوں کی طرف بھیجے گئے ہیں

51:33

لِنُرۡسِلَ عَلَيۡهِمۡ حِجَارَةٗ مِّن طِينٖ ﴿33﴾

تلفظی متن: Linursila AAalayhim hijaratan min teenin

ترجمہ: تاکہ ان پر کھنگر برسائیں

51:34

مُّسَوَّمَةً عِندَ رَبِّكَ لِلۡمُسۡرِفِينَ ﴿34﴾

تلفظی متن: Musawwamatan AAinda rabbika lilmusrifeena

ترجمہ: جن پر حد سے بڑھ جانے والوں کے لئے تمہارے پروردگار کے ہاں سے نشان کردیئے گئے ہیں

51:35

فَأَخۡرَجۡنَا مَن كَانَ فِيهَا مِنَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ ﴿35﴾

تلفظی متن: Faakhrajna man kana feeha mina almumineena

ترجمہ: تو وہاں جتنے مومن تھے ان کو ہم نے نکال لیا

51:36

فَمَا وَجَدۡنَا فِيهَا غَيۡرَ بَيۡتٖ مِّنَ ٱلۡمُسۡلِمِينَ ﴿36﴾

تلفظی متن: Fama wajadna feeha ghayra baytin mina almuslimeena

ترجمہ: اور اس میں ایک گھر کے سوا مسلمانوں کا کوئی گھر نہ پایا

51:37

وَتَرَكۡنَا فِيهَآ ءَايَةٗ لِّلَّذِينَ يَخَافُونَ ٱلۡعَذَابَ ٱلۡأَلِيمَ ﴿37﴾

تلفظی متن: Watarakna feeha ayatan lillatheena yakhafoona alAAathaba alaleema

ترجمہ: اور جو لوگ عذاب الیم سے ڈرتے ہیں ان کے لئے وہاں نشانی چھوڑ دی

51:38

وَفِي مُوسَىٰٓ إِذۡ أَرۡسَلۡنَٰهُ إِلَىٰ فِرۡعَوۡنَ بِسُلۡطَٰنٖ مُّبِينٖ ﴿38﴾

تلفظی متن: Wafee moosa ith arsalnahu ila firAAawna bisultanin mubeenin

ترجمہ: اور موسیٰ (کے حال) میں (بھی نشانی ہے) جب ہم نے ان کو فرعون کی طرف کھلا ہوا معجزہ دے کر بھیجا

51:39

فَتَوَلَّىٰ بِرُكۡنِهِۦ وَقَالَ سَٰحِرٌ أَوۡ مَجۡنُونٞ ﴿39﴾

تلفظی متن: Fatawalla biruknihi waqala sahirun aw majnoonun

ترجمہ: تو اس نے اپنی جماعت (کے گھمنڈ) پر منہ موڑ لیا اور کہنے لگا یہ تو جادوگر ہے یا دیوانہ

51:40

فَأَخَذۡنَٰهُ وَجُنُودَهُۥ فَنَبَذۡنَٰهُمۡ فِي ٱلۡيَمِّ وَهُوَ مُلِيمٞ ﴿40﴾

تلفظی متن: Faakhathnahu wajunoodahu fanabathnahum fee alyammi wahuwa muleemun

ترجمہ: تو ہم نے اس کو اور اس کے لشکروں کو پکڑ لیا اور ان کو دریا میں پھینک دیا اور وہ کام ہی قابل ملامت کرتا تھا

51:41

وَفِي عَادٍ إِذۡ أَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِمُ ٱلرِّيحَ ٱلۡعَقِيمَ ﴿41﴾

تلفظی متن: Wafee AAadin ith arsalna AAalayhimu alrreeha alAAaqeema

ترجمہ: اور عاد (کی قوم کے حال) میں بھی (نشانی ہے) جب ہم نے ان پر نامبارک ہوا چلائی

51:42

مَا تَذَرُ مِن شَيۡءٍ أَتَتۡ عَلَيۡهِ إِلَّا جَعَلَتۡهُ كَٱلرَّمِيمِ ﴿42﴾

تلفظی متن: Ma tatharu min shayin atat AAalayhi illa jaAAalathu kaalrrameemi

ترجمہ: وہ جس چیز پر چلتی اس کو ریزہ ریزہ کئے بغیر نہ چھوڑتی

51:43

وَفِي ثَمُودَ إِذۡ قِيلَ لَهُمۡ تَمَتَّعُواْ حَتَّىٰ حِينٖ ﴿43﴾

تلفظی متن: Wafee thamooda ith qeela lahum tamattaAAoo hatta heenin

ترجمہ: اور (قوم) ثمود (کے حال) میں (نشانی ہے) جب ان سے کہا گیا کہ ایک وقت تک فائدہ اٹھالو

51:44

فَعَتَوۡاْ عَنۡ أَمۡرِ رَبِّهِمۡ فَأَخَذَتۡهُمُ ٱلصَّـٰعِقَةُ وَهُمۡ يَنظُرُونَ ﴿44﴾

تلفظی متن: FaAAataw AAan amri rabbihim faakhathathumu alssaAAiqatu wahum yanthuroona

ترجمہ: تو انہوں نے اپنے پروردگار کے حکم سے سرکشی کی۔ سو ان کو کڑک نے آ پکڑا اور وہ دیکھ رہے تھے

51:45

فَمَا ٱسۡتَطَٰعُواْ مِن قِيَامٖ وَمَا كَانُواْ مُنتَصِرِينَ ﴿45﴾

تلفظی متن: Fama istataAAoo min qiyamin wama kanoo muntasireena

ترجمہ: پھر وہ نہ تو اُٹھنے کی طاقت رکھتے تھے اور نہ مقابلہ ہی کرسکتے تھے

51:46

وَقَوۡمَ نُوحٖ مِّن قَبۡلُۖ إِنَّهُمۡ كَانُواْ قَوۡمٗا فَٰسِقِينَ ﴿46﴾

تلفظی متن: Waqawma noohin min qablu innahum kanoo qawman fasiqeena

ترجمہ: اور اس سے پہلے (ہم) نوح کی قوم کو (ہلاک کرچکے تھے) بےشک وہ نافرمان لوگ تھے

51:47

وَٱلسَّمَآءَ بَنَيۡنَٰهَا بِأَيۡيْدٖ وَإِنَّا لَمُوسِعُونَ ﴿47﴾

تلفظی متن: Waalssamaa banaynaha biaydin wainna lamoosiAAoona

ترجمہ: اور آسمانوں کو ہم ہی نے ہاتھوں سے بنایا اور ہم کو سب مقدور ہے

51:48

وَٱلۡأَرۡضَ فَرَشۡنَٰهَا فَنِعۡمَ ٱلۡمَٰهِدُونَ ﴿48﴾

تلفظی متن: Waalarda farashnaha faniAAma almahidoona

ترجمہ: اور زمین کو ہم ہی نے بچھایا تو (دیکھو) ہم کیا خوب بچھانے والے ہیں

51:49

وَمِن كُلِّ شَيۡءٍ خَلَقۡنَا زَوۡجَيۡنِ لَعَلَّكُمۡ تَذَكَّرُونَ ﴿49﴾

تلفظی متن: Wamin kulli shayin khalaqna zawjayni laAAallakum tathakkaroona

ترجمہ: اور ہر چیز کی ہم نے دو قسمیں بنائیں تاکہ تم نصیحت پکڑو

51:50

فَفِرُّوٓاْ إِلَى ٱللَّهِۖ إِنِّي لَكُم مِّنۡهُ نَذِيرٞ مُّبِينٞ ﴿50﴾

تلفظی متن: Fafirroo ila Allahi innee lakum minhu natheerun mubeenun

ترجمہ: تو تم لوگ خدا کی طرف بھاگ چلو میں اس کی طرف سے تم کو صریح رستہ بتانے والا ہوں

51:51

وَلَا تَجۡعَلُواْ مَعَ ٱللَّهِ إِلَٰهًا ءَاخَرَۖ إِنِّي لَكُم مِّنۡهُ نَذِيرٞ مُّبِينٞ ﴿51﴾

تلفظی متن: Wala tajAAaloo maAAa Allahi ilahan akhara innee lakum minhu natheerun mubeenun

ترجمہ: اور خدا کے ساتھ کسی اَور کو معبود نہ بناؤ۔ میں اس کی طرف سے تم کو صریح رستہ بتانے والا ہوں

51:52

كَذَٰلِكَ مَآ أَتَى ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِم مِّن رَّسُولٍ إِلَّا قَالُواْ سَاحِرٌ أَوۡ مَجۡنُونٌ ﴿52﴾

تلفظی متن: Kathalika ma ata allatheena min qablihim min rasoolin illa qaloo sahirun aw majnoonun

ترجمہ: اسی طرح ان سے پہلے لوگوں کے پاس جو پیغمبر آتا وہ اس کو جادوگر یا دیوانہ کہتے

51:53

أَتَوَاصَوۡاْ بِهِۦۚ بَلۡ هُمۡ قَوۡمٞ طَاغُونَ ﴿53﴾

تلفظی متن: Atawasaw bihi bal hum qawmun taghoona

ترجمہ: کیا یہ کہ ایک دوسرے کو اسی بات کی وصیت کرتے آئے ہیں بلکہ یہ شریر لوگ ہیں

51:54

فَتَوَلَّ عَنۡهُمۡ فَمَآ أَنتَ بِمَلُومٖ ﴿54﴾

تلفظی متن: Fatawalla AAanhum fama anta bimaloomin

ترجمہ: تو ان سے اعراض کرو۔ تم کو (ہماری) طرف سے ملامت نہ ہوگی

51:55

وَذَكِّرۡ فَإِنَّ ٱلذِّكۡرَىٰ تَنفَعُ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ ﴿55﴾

تلفظی متن: Wathakkir fainna alththikra tanfaAAu almumineena

ترجمہ: اور نصیحت کرتے رہو کہ نصیحت مومنوں کو نفع دیتی ہے

51:56

وَمَا خَلَقۡتُ ٱلۡجِنَّ وَٱلۡإِنسَ إِلَّا لِيَعۡبُدُونِ ﴿56﴾

تلفظی متن: Wama khalaqtu aljinna waalinsa illa liyaAAbudooni

ترجمہ: اور میں نے جنوں اور انسانوں کو اس لئے پیدا کیا ہے کہ میری عبادت کریں

51:57

مَآ أُرِيدُ مِنۡهُم مِّن رِّزۡقٖ وَمَآ أُرِيدُ أَن يُطۡعِمُونِ ﴿57﴾

تلفظی متن: Ma oreedu minhum min rizqin wama oreedu an yutAAimooni

ترجمہ: میں ان سے طالب رزق نہیں اور نہ یہ چاہتا ہوں کہ مجھے (کھانا) کھلائیں

51:58

إِنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلرَّزَّاقُ ذُو ٱلۡقُوَّةِ ٱلۡمَتِينُ ﴿58﴾

تلفظی متن: Inna Allaha huwa alrrazzaqu thoo alquwwati almateenu

ترجمہ: خدا ہی تو رزق دینے والا زور آور اور مضبوط ہے

51:59

فَإِنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُواْ ذَنُوبٗا مِّثۡلَ ذَنُوبِ أَصۡحَٰبِهِمۡ فَلَا يَسۡتَعۡجِلُونِ ﴿59﴾

تلفظی متن: Fainna lillatheena thalamoo thanooban mithla thanoobi ashabihim fala yastaAAjiloona

ترجمہ: کچھ شک نہیں کہ ان ظالموں کے لئے بھی (عذاب کی) نوبت مقرر ہے جس طرح ان کے ساتھیوں کی نوبت تھی تو ان کو مجھ سے (عذاب) جلدی نہیں طلب کرنا چاہیئے

51:60

فَوَيۡلٞ لِّلَّذِينَ كَفَرُواْ مِن يَوۡمِهِمُ ٱلَّذِي يُوعَدُونَ ﴿60﴾

تلفظی متن: Fawaylun lillatheena kafaroo min yawmihimu allathee yooAAadoona

ترجمہ: جس دن کا ان کافروں سے وعدہ کیا جاتا ہے اس سے ان کے لئے خرابی ہے

تلفظی متن کا ماخذ: Tanzil کا English Transliteration۔ ماخذ اور تازہ معلومات Tanzil پر دیکھیں۔ Tanzil ترجمہ ڈاؤن لوڈ