quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ المدثر کا تلفظی متن

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں

74:1

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلۡمُدَّثِّرُ ﴿1﴾

تلفظی متن: Ya ayyuha almuddaththiru

ترجمہ: اے (محمدﷺ) جو کپڑا لپیٹے پڑے ہو

74:2

قُمۡ فَأَنذِرۡ ﴿2﴾

تلفظی متن: Qum faanthir

ترجمہ: اُٹھو اور ہدایت کرو

74:3

وَرَبَّكَ فَكَبِّرۡ ﴿3﴾

تلفظی متن: Warabbaka fakabbir

ترجمہ: اور اپنے پروردگار کی بڑائی کرو

74:4

وَثِيَابَكَ فَطَهِّرۡ ﴿4﴾

تلفظی متن: Wathiyabaka fatahhir

ترجمہ: اور اپنے کپڑوں کو پاک رکھو

74:5

وَٱلرُّجۡزَ فَٱهۡجُرۡ ﴿5﴾

تلفظی متن: Waalrrujza faohjur

ترجمہ: اور ناپاکی سے دور رہو

74:6

وَلَا تَمۡنُن تَسۡتَكۡثِرُ ﴿6﴾

تلفظی متن: Wala tamnun tastakthiru

ترجمہ: اور (اس نیت سے) احسان نہ کرو کہ اس سے زیادہ کے طالب ہو

74:7

وَلِرَبِّكَ فَٱصۡبِرۡ ﴿7﴾

تلفظی متن: Walirabbika faisbir

ترجمہ: اور اپنے پروردگار کے لئے صبر کرو

74:8

فَإِذَا نُقِرَ فِي ٱلنَّاقُورِ ﴿8﴾

تلفظی متن: Faitha nuqira fee alnnaqoori

ترجمہ: جب صور پھونکا جائے گا

74:9

فَذَٰلِكَ يَوۡمَئِذٖ يَوۡمٌ عَسِيرٌ ﴿9﴾

تلفظی متن: Fathalika yawmaithin yawmun AAaseerun

ترجمہ: وہ دن کا مشکل دن ہوگا

74:10

عَلَى ٱلۡكَٰفِرِينَ غَيۡرُ يَسِيرٖ ﴿10﴾

تلفظی متن: AAala alkafireena ghayru yaseerin

ترجمہ: (یعنی) کافروں پر آسان نہ ہوگا

74:11

ذَرۡنِي وَمَنۡ خَلَقۡتُ وَحِيدٗا ﴿11﴾

تلفظی متن: Tharnee waman khalaqtu waheedan

ترجمہ: ہمیں اس شخص سے سمجھ لینے دو جس کو ہم نے اکیلا پیدا کیا

74:12

وَجَعَلۡتُ لَهُۥ مَالٗا مَّمۡدُودٗا ﴿12﴾

تلفظی متن: WajaAAaltu lahu malan mamdoodan

ترجمہ: اور مال کثیر دیا

74:13

وَبَنِينَ شُهُودٗا ﴿13﴾

تلفظی متن: Wabaneena shuhoodan

ترجمہ: اور (ہر وقت اس کے پاس) حاضر رہنے والے بیٹے دیئے

74:14

وَمَهَّدتُّ لَهُۥ تَمۡهِيدٗا ﴿14﴾

تلفظی متن: Wamahhadtu lahu tamheedan

ترجمہ: اور ہر طرح کے سامان میں وسعت دی

74:15

ثُمَّ يَطۡمَعُ أَنۡ أَزِيدَ ﴿15﴾

تلفظی متن: Thumma yatmaAAu an azeeda

ترجمہ: ابھی خواہش رکھتا ہے کہ اور زیادہ دیں

74:16

كَلَّآۖ إِنَّهُۥ كَانَ لِأٓيَٰتِنَا عَنِيدٗا ﴿16﴾

تلفظی متن: Kalla innahu kana liayatina AAaneedan

ترجمہ: ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔ یہ ہماری آیتیں کا دشمن رہا ہے

74:17

سَأُرۡهِقُهُۥ صَعُودًا ﴿17﴾

تلفظی متن: Saorhiquhu saAAoodan

ترجمہ: ہم اسے صعود پر چڑھائیں گے

74:18

إِنَّهُۥ فَكَّرَ وَقَدَّرَ ﴿18﴾

تلفظی متن: Innahu fakkara waqaddara

ترجمہ: اس نے فکر کیا اور تجویز کی

74:19

فَقُتِلَ كَيۡفَ قَدَّرَ ﴿19﴾

تلفظی متن: Faqutila kayfa qaddara

ترجمہ: یہ مارا جائے اس نے کیسی تجویز کی

74:20

ثُمَّ قُتِلَ كَيۡفَ قَدَّرَ ﴿20﴾

تلفظی متن: Thumma qutila kayfa qaddara

ترجمہ: پھر یہ مارا جائے اس نے کیسی تجویز کی

74:21

ثُمَّ نَظَرَ ﴿21﴾

تلفظی متن: Thumma nathara

ترجمہ: پھر تامل کیا

74:22

ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَ ﴿22﴾

تلفظی متن: Thumma AAabasa wabasara

ترجمہ: پھر تیوری چڑھائی اور منہ بگاڑ لیا

74:23

ثُمَّ أَدۡبَرَ وَٱسۡتَكۡبَرَ ﴿23﴾

تلفظی متن: Thumma adbara waistakbara

ترجمہ: پھر پشت پھیر کر چلا اور (قبول حق سے) غرور کیا

74:24

فَقَالَ إِنۡ هَٰذَآ إِلَّا سِحۡرٞ يُؤۡثَرُ ﴿24﴾

تلفظی متن: Faqala in hatha illa sihrun yutharu

ترجمہ: پھر کہنے لگا کہ یہ تو جادو ہے جو (اگلوں سے) منتقل ہوتا آیا ہے

74:25

إِنۡ هَٰذَآ إِلَّا قَوۡلُ ٱلۡبَشَرِ ﴿25﴾

تلفظی متن: In hatha illa qawlu albashari

ترجمہ: (پھر بولا) یہ (خدا کا کلام نہیں بلکہ) بشر کا کلام ہے

74:26

سَأُصۡلِيهِ سَقَرَ ﴿26﴾

تلفظی متن: Saosleehi saqara

ترجمہ: ہم عنقریب اس کو سقر میں داخل کریں گے

74:27

وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا سَقَرُ ﴿27﴾

تلفظی متن: Wama adraka ma saqaru

ترجمہ: اور تم کیا سمجھے کہ سقر کیا ہے؟

74:28

لَا تُبۡقِي وَلَا تَذَرُ ﴿28﴾

تلفظی متن: La tubqee wala tatharu

ترجمہ: (وہ آگ ہے کہ) نہ باقی رکھے گی اور نہ چھوڑے گی

74:29

لَوَّاحَةٞ لِّلۡبَشَرِ ﴿29﴾

تلفظی متن: Lawwahatun lilbashari

ترجمہ: اور بدن جھلس کر سیاہ کردے گی

74:30

عَلَيۡهَا تِسۡعَةَ عَشَرَ ﴿30﴾

تلفظی متن: AAalayha tisAAata AAashara

ترجمہ: اس پر اُنیس داروغہ ہیں

74:31

وَمَا جَعَلۡنَآ أَصۡحَٰبَ ٱلنَّارِ إِلَّا مَلَـٰٓئِكَةٗۖ وَمَا جَعَلۡنَا عِدَّتَهُمۡ إِلَّا فِتۡنَةٗ لِّلَّذِينَ كَفَرُواْ لِيَسۡتَيۡقِنَ ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡكِتَٰبَ وَيَزۡدَادَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ إِيمَٰنٗا وَلَا يَرۡتَابَ ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡكِتَٰبَ وَٱلۡمُؤۡمِنُونَ وَلِيَقُولَ ٱلَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٞ وَٱلۡكَٰفِرُونَ مَاذَآ أَرَادَ ٱللَّهُ بِهَٰذَا مَثَلٗاۚ كَذَٰلِكَ يُضِلُّ ٱللَّهُ مَن يَشَآءُ وَيَهۡدِي مَن يَشَآءُۚ وَمَا يَعۡلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلَّا هُوَۚ وَمَا هِيَ إِلَّا ذِكۡرَىٰ لِلۡبَشَرِ ﴿31﴾

تلفظی متن: Wama jaAAalna ashaba alnnari illa malaikatan wama jaAAalna AAiddatahum illa fitnatan lillatheena kafaroo liyastayqina allatheena ootoo alkitaba wayazdada allatheena amanoo eemanan wala yartaba allatheena ootoo alkitaba waalmuminoona waliyaqoola allatheena fee quloobihim maradun waalkafiroona matha arada Allahu bihatha mathalan kathalika yudillu Allahu man yashao wayahdee man yashao wama yaAAlamu junooda rabbika illa huwa wama hiya illa thikra lilbashari

ترجمہ: اور ہم نے دوزخ کے داروغہ فرشتے بنائے ہیں۔ اور ان کا شمار کافروں کی آزمائش کے لئے مقرر کیا ہے (اور) اس لئے کہ اہل کتاب یقین کریں اور مومنوں کا ایمان اور زیادہ ہو اور اہل کتاب اور مومن شک نہ لائیں۔ اور اس لئے کہ جن لوگوں کے دلوں میں (نفاق کا) مرض ہے اور (جو) کافر (ہیں) کہیں کہ اس مثال (کے بیان کرنے) سے خدا کا مقصد کیا ہے؟ اسی طرح خدا جس کو چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ہدایت کرتا ہے اور تمہارے پروردگار کے لشکروں کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ اور یہ تو بنی آدم کے لئے نصیحت ہے

74:32

كَلَّا وَٱلۡقَمَرِ ﴿32﴾

تلفظی متن: Kalla waalqamari

ترجمہ: ہاں ہاں (ہمیں) چاند کی قسم

74:33

وَٱلَّيۡلِ إِذۡ أَدۡبَرَ ﴿33﴾

تلفظی متن: Waallayli ith adbara

ترجمہ: اور رات کی جب پیٹھ پھیرنے لگے

74:34

وَٱلصُّبۡحِ إِذَآ أَسۡفَرَ ﴿34﴾

تلفظی متن: Waalssubhi itha asfara

ترجمہ: اور صبح کی جب روشن ہو

74:35

إِنَّهَا لَإِحۡدَى ٱلۡكُبَرِ ﴿35﴾

تلفظی متن: Innaha laihda alkubari

ترجمہ: کہ وہ (آگ) ایک بہت بڑی (آفت) ہے

74:36

نَذِيرٗا لِّلۡبَشَرِ ﴿36﴾

تلفظی متن: Natheeran lilbashari

ترجمہ: (اور) بنی آدم کے لئے مؤجب خوف

74:37

لِمَن شَآءَ مِنكُمۡ أَن يَتَقَدَّمَ أَوۡ يَتَأَخَّرَ ﴿37﴾

تلفظی متن: Liman shaa minkum an yataqaddama aw yataakhkhara

ترجمہ: جو تم میں سے آگے بڑھنا چاہے یا پیچھے رہنا چاہے

74:38

كُلُّ نَفۡسِۭ بِمَا كَسَبَتۡ رَهِينَةٌ ﴿38﴾

تلفظی متن: Kullu nafsin bima kasabat raheenatun

ترجمہ: ہر شخص اپنے اعمال کے بدلے گرو ہے

74:39

إِلَّآ أَصۡحَٰبَ ٱلۡيَمِينِ ﴿39﴾

تلفظی متن: Illa ashaba alyameeni

ترجمہ: مگر داہنی طرف والے (نیک لوگ)

74:40

فِي جَنَّـٰتٖ يَتَسَآءَلُونَ ﴿40﴾

تلفظی متن: Fee jannatin yatasaaloona

ترجمہ: (کہ) وہ باغہائے بہشت میں (ہوں گے اور) پوچھتے ہوں گے

74:41

عَنِ ٱلۡمُجۡرِمِينَ ﴿41﴾

تلفظی متن: AAani almujrimeena

ترجمہ: (یعنی آگ میں جلنے والے) گنہگاروں سے

74:42

مَا سَلَكَكُمۡ فِي سَقَرَ ﴿42﴾

تلفظی متن: Ma salakakum fee saqara

ترجمہ: کہ تم دوزخ میں کیوں پڑے؟

74:43

قَالُواْ لَمۡ نَكُ مِنَ ٱلۡمُصَلِّينَ ﴿43﴾

تلفظی متن: Qaloo lam naku mina almusalleena

ترجمہ: وہ جواب دیں گے کہ ہم نماز نہیں پڑھتے تھے

74:44

وَلَمۡ نَكُ نُطۡعِمُ ٱلۡمِسۡكِينَ ﴿44﴾

تلفظی متن: Walam naku nutAAimu almiskeena

ترجمہ: اور نہ فقیروں کو کھانا کھلاتے تھے

74:45

وَكُنَّا نَخُوضُ مَعَ ٱلۡخَآئِضِينَ ﴿45﴾

تلفظی متن: Wakunna nakhoodu maAAa alkhaideena

ترجمہ: اور اہل باطل کے ساتھ مل کر (حق سے) انکار کرتے تھے

74:46

وَكُنَّا نُكَذِّبُ بِيَوۡمِ ٱلدِّينِ ﴿46﴾

تلفظی متن: Wakunna nukaththibu biyawmi alddeeni

ترجمہ: اور روز جزا کو جھٹلاتے تھے

74:47

حَتَّىٰٓ أَتَىٰنَا ٱلۡيَقِينُ ﴿47﴾

تلفظی متن: Hatta atana alyaqeenu

ترجمہ: یہاں تک کہ ہمیں موت آگئی

74:48

فَمَا تَنفَعُهُمۡ شَفَٰعَةُ ٱلشَّـٰفِعِينَ ﴿48﴾

تلفظی متن: Fama tanfaAAuhum shafaAAatu alshshafiAAeena

ترجمہ: (تو اس حال میں) سفارش کرنے والوں کی سفارش ان کے حق میں کچھ فائدہ نہ دے گی

74:49

فَمَا لَهُمۡ عَنِ ٱلتَّذۡكِرَةِ مُعۡرِضِينَ ﴿49﴾

تلفظی متن: Fama lahum AAani alttathkirati muAArideena

ترجمہ: ان کو کیا ہوا ہے کہ نصیحت سے روگرداں ہو رہے ہیں

74:50

كَأَنَّهُمۡ حُمُرٞ مُّسۡتَنفِرَةٞ ﴿50﴾

تلفظی متن: Kaannahum humurun mustanfiratun

ترجمہ: گویا گدھے ہیں کہ بدک جاتے ہیں

74:51

فَرَّتۡ مِن قَسۡوَرَةِۭ ﴿51﴾

تلفظی متن: Farrat min qaswaratin

ترجمہ: (یعنی) شیر سے ڈر کر بھاگ جاتے ہیں

74:52

بَلۡ يُرِيدُ كُلُّ ٱمۡرِيٕٖ مِّنۡهُمۡ أَن يُؤۡتَىٰ صُحُفٗا مُّنَشَّرَةٗ ﴿52﴾

تلفظی متن: Bal yureedu kullu imriin minhum an yuta suhufan munashsharatan

ترجمہ: اصل یہ ہے کہ ان میں سے ہر شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کے پاس کھلی ہوئی کتاب آئے

74:53

كَلَّاۖ بَل لَّا يَخَافُونَ ٱلۡأٓخِرَةَ ﴿53﴾

تلفظی متن: Kalla bal la yakhafoona alakhirata

ترجمہ: ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔ حقیقت یہ ہے کہ ان کو آخرت کا خوف ہی نہیں

74:54

كَلَّآ إِنَّهُۥ تَذۡكِرَةٞ ﴿54﴾

تلفظی متن: Kalla innahu tathkiratun

ترجمہ: کچھ شک نہیں کہ یہ نصیحت ہے

74:55

فَمَن شَآءَ ذَكَرَهُۥ ﴿55﴾

تلفظی متن: Faman shaa thakarahu

ترجمہ: تو جو چاہے اسے یاد رکھے

74:56

وَمَا يَذۡكُرُونَ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُۚ هُوَ أَهۡلُ ٱلتَّقۡوَىٰ وَأَهۡلُ ٱلۡمَغۡفِرَةِ ﴿56﴾

تلفظی متن: Wama yathkuroona illa an yashaa Allahu huwa ahlu alttaqwa waahlu almaghfirati

ترجمہ: اور یاد بھی تب ہی رکھیں گے جب خدا چاہے۔ وہی ڈرنے کے لائق اور بخشش کا مالک ہے

تلفظی متن کا ماخذ: Tanzil کا English Transliteration۔ ماخذ اور تازہ معلومات Tanzil پر دیکھیں۔ Tanzil ترجمہ ڈاؤن لوڈ