quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الصافات کا تلفظی متن

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں

37:1

وَٱلصَّـٰٓفَّـٰتِ صَفّٗا ﴿1﴾

تلفظی متن: Waalssaffati saffan

ترجمہ: قسم ہے صف باندھنے والوں کی پرا جما کر

37:2

فَٱلزَّـٰجِرَٰتِ زَجۡرٗا ﴿2﴾

تلفظی متن: Faalzzajirati zajran

ترجمہ: پھر ڈانٹنے والوں کی جھڑک کر

37:3

فَٱلتَّـٰلِيَٰتِ ذِكۡرًا ﴿3﴾

تلفظی متن: Faalttaliyati thikran

ترجمہ: پھر ذکر (یعنی قرآن) پڑھنے والوں کی (غور کرکر)

37:4

إِنَّ إِلَٰهَكُمۡ لَوَٰحِدٞ ﴿4﴾

تلفظی متن: Inna ilahakum lawahidun

ترجمہ: کہ تمہارا معبود ایک ہے

37:5

رَّبُّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا وَرَبُّ ٱلۡمَشَٰرِقِ ﴿5﴾

تلفظی متن: Rabbu alssamawati waalardi wama baynahuma warabbu almashariqi

ترجمہ: جو آسمانوں اور زمین اور جو چیزیں ان میں ہیں سب کا مالک ہے اور سورج کے طلوع ہونے کے مقامات کا بھی مالک ہے

37:6

إِنَّا زَيَّنَّا ٱلسَّمَآءَ ٱلدُّنۡيَا بِزِينَةٍ ٱلۡكَوَاكِبِ ﴿6﴾

تلفظی متن: Inna zayyanna alssamaa alddunya bizeenatin alkawakibi

ترجمہ: بےشک ہم ہی نے آسمان دنیا کو ستاروں کی زینت سے مزین کیا

37:7

وَحِفۡظٗا مِّن كُلِّ شَيۡطَٰنٖ مَّارِدٖ ﴿7﴾

تلفظی متن: Wahifthan min kulli shaytanin maridin

ترجمہ: اور ہر شیطان سرکش سے اس کی حفاظت کی

37:8

لَّا يَسَّمَّعُونَ إِلَى ٱلۡمَلَإِ ٱلۡأَعۡلَىٰ وَيُقۡذَفُونَ مِن كُلِّ جَانِبٖ ﴿8﴾

تلفظی متن: La yassammaAAoona ila almalai alaAAla wayuqthafoona min kulli janibin

ترجمہ: کہ اوپر کی مجلس کی طرف کان نہ لگاسکیں اور ہر طرف سے (ان پر انگارے) پھینکے جاتے ہیں

37:9

دُحُورٗاۖ وَلَهُمۡ عَذَابٞ وَاصِبٌ ﴿9﴾

تلفظی متن: Duhooran walahum AAathabun wasibun

ترجمہ: (یعنی وہاں سے) نکال دینے کو اور ان کے لئے دائمی عذاب ہے

37:10

إِلَّا مَنۡ خَطِفَ ٱلۡخَطۡفَةَ فَأَتۡبَعَهُۥ شِهَابٞ ثَاقِبٞ ﴿10﴾

تلفظی متن: Illa man khatifa alkhatfata faatbaAAahu shihabun thaqibun

ترجمہ: ہاں جو کوئی (فرشتوں کی کسی بات کو) چوری سے جھپٹ لینا چاہتا ہے تو جلتا ہوا انگارہ ان کے پیچھے لگتا ہے

37:11

فَٱسۡتَفۡتِهِمۡ أَهُمۡ أَشَدُّ خَلۡقًا أَم مَّنۡ خَلَقۡنَآۚ إِنَّا خَلَقۡنَٰهُم مِّن طِينٖ لَّازِبِۭ ﴿11﴾

تلفظی متن: Faistaftihim ahum ashaddu khalqan am man khalaqna inna khalaqnahum min teenin lazibin

ترجمہ: تو ان سے پوچھو کہ ان کا بنانا مشکل ہے یا جتنی خلقت ہم نے بنائی ہے؟ انہیں ہم نے چپکتے گارے سے بنایا ہے

37:12

بَلۡ عَجِبۡتَ وَيَسۡخَرُونَ ﴿12﴾

تلفظی متن: Bal AAajibta wayaskharoona

ترجمہ: ہاں تم تو تعجب کرتے ہو اور یہ تمسخر کرتے ہیں

37:13

وَإِذَا ذُكِّرُواْ لَا يَذۡكُرُونَ ﴿13﴾

تلفظی متن: Waitha thukkiroo la yathkuroona

ترجمہ: اور جب ان کو نصیحت دی جاتی ہے تو نصیحت قبول نہیں کرتے

37:14

وَإِذَا رَأَوۡاْ ءَايَةٗ يَسۡتَسۡخِرُونَ ﴿14﴾

تلفظی متن: Waitha raaw ayatan yastaskhiroona

ترجمہ: اور جب کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو ٹھٹھے کرتے ہیں

37:15

وَقَالُوٓاْ إِنۡ هَٰذَآ إِلَّا سِحۡرٞ مُّبِينٌ ﴿15﴾

تلفظی متن: Waqaloo in hatha illa sihrun mubeenun

ترجمہ: اور کہتے ہیں کہ یہ تو صریح جادو ہے

37:16

أَءِذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابٗا وَعِظَٰمًا أَءِنَّا لَمَبۡعُوثُونَ ﴿16﴾

تلفظی متن: Aitha mitna wakunna turaban waAAithaman ainna lamabAAoothoona

ترجمہ: بھلا جب ہم مرگئے اور مٹی اور ہڈیاں ہوگئے تو کیا پھر اٹھائے جائیں گے؟

37:17

أَوَءَابَآؤُنَا ٱلۡأَوَّلُونَ ﴿17﴾

تلفظی متن: Awaabaona alawwaloona

ترجمہ: اور کیا ہمارے باپ دادا بھی (جو) پہلے (ہو گزرے ہیں)

37:18

قُلۡ نَعَمۡ وَأَنتُمۡ دَٰخِرُونَ ﴿18﴾

تلفظی متن: Qul naAAam waantum dakhiroona

ترجمہ: کہہ دو کہ ہاں اور تم ذلیل ہوگے

37:19

فَإِنَّمَا هِيَ زَجۡرَةٞ وَٰحِدَةٞ فَإِذَا هُمۡ يَنظُرُونَ ﴿19﴾

تلفظی متن: Fainnama hiya zajratun wahidatun faitha hum yanthuroona

ترجمہ: وہ تو ایک زور کی آواز ہوگی اور یہ اس وقت دیکھنے لگیں گے

37:20

وَقَالُواْ يَٰوَيۡلَنَا هَٰذَا يَوۡمُ ٱلدِّينِ ﴿20﴾

تلفظی متن: Waqaloo ya waylana hatha yawmu alddeeni

ترجمہ: اور کہیں گے، ہائے شامت یہی جزا کا دن ہے

37:21

هَٰذَا يَوۡمُ ٱلۡفَصۡلِ ٱلَّذِي كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ ﴿21﴾

تلفظی متن: Hatha yawmu alfasli allathee kuntum bihi tukaththiboona

ترجمہ: (کہا جائے گا کہ ہاں) فیصلے کا دن جس کو تم جھوٹ سمجھتے تھے یہی ہے

37:22

ٱحۡشُرُواْ ٱلَّذِينَ ظَلَمُواْ وَأَزۡوَٰجَهُمۡ وَمَا كَانُواْ يَعۡبُدُونَ ﴿22﴾

تلفظی متن: Ohshuroo allatheena thalamoo waazwajahum wama kanoo yaAAbudoona

ترجمہ: جو لوگ ظلم کرتے تھے ان کو اور ان کے ہم جنسوں کو اور جن کو وہ پوجا کرتے تھے (سب کو) جمع کرلو

37:23

مِن دُونِ ٱللَّهِ فَٱهۡدُوهُمۡ إِلَىٰ صِرَٰطِ ٱلۡجَحِيمِ ﴿23﴾

تلفظی متن: Min dooni Allahi faihdoohum ila sirati aljaheemi

ترجمہ: (یعنی جن کو) خدا کے سوا (پوجا کرتے تھے) پھر ان کو جہنم کے رستے پر چلا دو

37:24

وَقِفُوهُمۡۖ إِنَّهُم مَّسۡـُٔولُونَ ﴿24﴾

تلفظی متن: Waqifoohum innahum masooloona

ترجمہ: اور ان کو ٹھیرائے رکھو کہ ان سے (کچھ) پوچھنا ہے

37:25

مَا لَكُمۡ لَا تَنَاصَرُونَ ﴿25﴾

تلفظی متن: Ma lakum la tanasaroona

ترجمہ: تم کو کیا ہوا کہ ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے؟

37:26

بَلۡ هُمُ ٱلۡيَوۡمَ مُسۡتَسۡلِمُونَ ﴿26﴾

تلفظی متن: Bal humu alyawma mustaslimoona

ترجمہ: بلکہ آج تو وہ فرمانبردار ہیں

37:27

وَأَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلَىٰ بَعۡضٖ يَتَسَآءَلُونَ ﴿27﴾

تلفظی متن: Waaqbala baAAduhum AAala baAAdin yatasaaloona

ترجمہ: اور ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے سوال (وجواب) کریں گے

37:28

قَالُوٓاْ إِنَّكُمۡ كُنتُمۡ تَأۡتُونَنَا عَنِ ٱلۡيَمِينِ ﴿28﴾

تلفظی متن: Qaloo innakum kuntum tatoonana AAani alyameeni

ترجمہ: کہیں گے کیا تم ہی ہمارے پاس دائیں (اور بائیں) سے آتے تھے

37:29

قَالُواْ بَل لَّمۡ تَكُونُواْ مُؤۡمِنِينَ ﴿29﴾

تلفظی متن: Qaloo bal lam takoonoo mumineena

ترجمہ: وہ کہیں گے بلکہ تم ہی ایمان لانے والے نہ تھے

37:30

وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيۡكُم مِّن سُلۡطَٰنِۭۖ بَلۡ كُنتُمۡ قَوۡمٗا طَٰغِينَ ﴿30﴾

تلفظی متن: Wama kana lana AAalaykum min sultanin bal kuntum qawman tagheena

ترجمہ: اور ہمارا تم پر کچھ زور نہ تھا۔ بلکہ تم سرکش لوگ تھے

37:31

فَحَقَّ عَلَيۡنَا قَوۡلُ رَبِّنَآۖ إِنَّا لَذَآئِقُونَ ﴿31﴾

تلفظی متن: Fahaqqa AAalayna qawlu rabbina inna lathaiqoona

ترجمہ: سو ہمارے بارے میں ہمارے پروردگار کی بات پوری ہوگئی اب ہم مزے چکھیں گے

37:32

فَأَغۡوَيۡنَٰكُمۡ إِنَّا كُنَّا غَٰوِينَ ﴿32﴾

تلفظی متن: Faaghwaynakum inna kunna ghaweena

ترجمہ: ہم نے تم کو بھی گمراہ کیا (اور) ہم خود بھی گمراہ تھے

37:33

فَإِنَّهُمۡ يَوۡمَئِذٖ فِي ٱلۡعَذَابِ مُشۡتَرِكُونَ ﴿33﴾

تلفظی متن: Fainnahum yawmaithin fee alAAathabi mushtarikoona

ترجمہ: پس وہ اس روز عذاب میں ایک دوسرے کے شریک ہوں گے

37:34

إِنَّا كَذَٰلِكَ نَفۡعَلُ بِٱلۡمُجۡرِمِينَ ﴿34﴾

تلفظی متن: Inna kathalika nafAAalu bialmujrimeena

ترجمہ: ہم گنہگاروں کے ساتھ ایسا ہی کیا کرتے ہیں

37:35

إِنَّهُمۡ كَانُوٓاْ إِذَا قِيلَ لَهُمۡ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا ٱللَّهُ يَسۡتَكۡبِرُونَ ﴿35﴾

تلفظی متن: Innahum kanoo itha qeela lahum la ilaha illa Allahu yastakbiroona

ترجمہ: ان کا یہ حال تھا کہ جب ان سے کہا جاتا تھا کہ خدا کے سوا کوئی معبود نہیں تو غرور کرتے تھے

37:36

وَيَقُولُونَ أَئِنَّا لَتَارِكُوٓاْ ءَالِهَتِنَا لِشَاعِرٖ مَّجۡنُونِۭ ﴿36﴾

تلفظی متن: Wayaqooloona ainna latarikoo alihatina lishaAAirin majnoonin

ترجمہ: اور کہتے تھے کہ بھلا ہم ایک دیوانے شاعر کے کہنے سے کہیں اپنے معبودوں کو چھوڑ دینے والے ہیں

37:37

بَلۡ جَآءَ بِٱلۡحَقِّ وَصَدَّقَ ٱلۡمُرۡسَلِينَ ﴿37﴾

تلفظی متن: Bal jaa bialhaqqi wasaddaqa almursaleena

ترجمہ: بلکہ وہ حق لے کر آئے ہیں اور (پہلے) پیغمبروں کو سچا کہتے ہیں

37:38

إِنَّكُمۡ لَذَآئِقُواْ ٱلۡعَذَابِ ٱلۡأَلِيمِ ﴿38﴾

تلفظی متن: Innakum lathaiqoo alAAathabi alaleemi

ترجمہ: بےشک تم تکلیف دینے والے عذاب کا مزہ چکھنے والے ہو

37:39

وَمَا تُجۡزَوۡنَ إِلَّا مَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ ﴿39﴾

تلفظی متن: Wama tujzawna illa ma kuntum taAAmaloona

ترجمہ: اور تم کو بدلہ ویسا ہی ملے گا جیسے تم کام کرتے تھے

37:40

إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلۡمُخۡلَصِينَ ﴿40﴾

تلفظی متن: Illa AAibada Allahi almukhlaseena

ترجمہ: مگر جو خدا کے بندگان خاص ہیں

37:41

أُوْلَـٰٓئِكَ لَهُمۡ رِزۡقٞ مَّعۡلُومٞ ﴿41﴾

تلفظی متن: Olaika lahum rizqun maAAloomun

ترجمہ: یہی لوگ ہیں جن کے لئے روزی مقرر ہے

37:42

فَوَٰكِهُ وَهُم مُّكۡرَمُونَ ﴿42﴾

تلفظی متن: Fawakihu wahum mukramoona

ترجمہ: (یعنی) میوے اور ان کا اعزاز کیا جائے گا

37:43

فِي جَنَّـٰتِ ٱلنَّعِيمِ ﴿43﴾

تلفظی متن: Fee jannati alnnaAAeemi

ترجمہ: نعمت کے باغوں میں

37:44

عَلَىٰ سُرُرٖ مُّتَقَٰبِلِينَ ﴿44﴾

تلفظی متن: AAala sururin mutaqabileena

ترجمہ: ایک دوسرے کے سامنے تختوں پر (بیٹھے ہوں گے)

37:45

يُطَافُ عَلَيۡهِم بِكَأۡسٖ مِّن مَّعِينِۭ ﴿45﴾

تلفظی متن: Yutafu AAalayhim bikasin min maAAeenin

ترجمہ: شراب لطیف کے جام کا ان میں دور چل رہا ہوگا

37:46

بَيۡضَآءَ لَذَّةٖ لِّلشَّـٰرِبِينَ ﴿46﴾

تلفظی متن: Baydaa laththatin lilshsharibeena

ترجمہ: جو رنگ کی سفید اور پینے والوں کے لئے (سراسر) لذت ہوگی

37:47

لَا فِيهَا غَوۡلٞ وَلَا هُمۡ عَنۡهَا يُنزَفُونَ ﴿47﴾

تلفظی متن: La feeha ghawlun wala hum AAanha yunzafoona

ترجمہ: نہ اس سے دردِ سر ہو اور نہ وہ اس سے متوالے ہوں گے

37:48

وَعِندَهُمۡ قَٰصِرَٰتُ ٱلطَّرۡفِ عِينٞ ﴿48﴾

تلفظی متن: WaAAindahum qasiratu alttarfi AAeenun

ترجمہ: اور ان کے پاس عورتیں ہوں گی جو نگاہیں نیچی رکھتی ہوں گی اور آنکھیں بڑی بڑی

37:49

كَأَنَّهُنَّ بَيۡضٞ مَّكۡنُونٞ ﴿49﴾

تلفظی متن: Kaannahunna baydun maknoonun

ترجمہ: گویا وہ محفوظ انڈے ہیں

37:50

فَأَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلَىٰ بَعۡضٖ يَتَسَآءَلُونَ ﴿50﴾

تلفظی متن: Faaqbala baAAduhum AAala baAAdin yatasaaloona

ترجمہ: پھر وہ ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے سوال (وجواب) کریں گے

37:51

قَالَ قَآئِلٞ مِّنۡهُمۡ إِنِّي كَانَ لِي قَرِينٞ ﴿51﴾

تلفظی متن: Qala qailun minhum innee kana lee qareenun

ترجمہ: ایک کہنے والا ان میں سے کہے گا کہ میرا ایک ہم نشین تھا

37:52

يَقُولُ أَءِنَّكَ لَمِنَ ٱلۡمُصَدِّقِينَ ﴿52﴾

تلفظی متن: Yaqoolu ainnaka lamina almusaddiqeena

ترجمہ: (جو) کہتا تھا کہ بھلا تم بھی ایسی باتوں کے باور کرنے والوں میں ہو

37:53

أَءِذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابٗا وَعِظَٰمًا أَءِنَّا لَمَدِينُونَ ﴿53﴾

تلفظی متن: Aitha mitna wakunna turaban waAAithaman ainna lamadeenoona

ترجمہ: بھلا جب ہم مر گئے اور مٹی اور ہڈیاں ہوگئے تو کیا ہم کو بدلہ ملے گا؟

37:54

قَالَ هَلۡ أَنتُم مُّطَّلِعُونَ ﴿54﴾

تلفظی متن: Qala hal antum muttaliAAoona

ترجمہ: (پھر) کہے گا کہ بھلا تم (اسے) جھانک کر دیکھنا چاہتے ہو؟

37:55

فَٱطَّلَعَ فَرَءَاهُ فِي سَوَآءِ ٱلۡجَحِيمِ ﴿55﴾

تلفظی متن: FaittalaAAa faraahu fee sawai aljaheemi

ترجمہ: (اتنے میں) وہ (خود) جھانکے گا تو اس کو وسط دوزخ میں دیکھے گا

37:56

قَالَ تَٱللَّهِ إِن كِدتَّ لَتُرۡدِينِ ﴿56﴾

تلفظی متن: Qala taAllahi in kidta laturdeeni

ترجمہ: کہے گا کہ خدا کی قسم تُو تو مجھے ہلاک ہی کرچکا تھا

37:57

وَلَوۡلَا نِعۡمَةُ رَبِّي لَكُنتُ مِنَ ٱلۡمُحۡضَرِينَ ﴿57﴾

تلفظی متن: Walawla niAAmatu rabbee lakuntu mina almuhdareena

ترجمہ: اور اگر میرے پروردگار کی مہربانی نہ ہوتی تو میں بھی ان میں ہوتا جو (عذاب میں) حاضر کئے گئے ہیں

37:58

أَفَمَا نَحۡنُ بِمَيِّتِينَ ﴿58﴾

تلفظی متن: Afama nahnu bimayyiteena

ترجمہ: کیا (یہ نہیں کہ) ہم (آئندہ کبھی) مرنے کے نہیں

37:59

إِلَّا مَوۡتَتَنَا ٱلۡأُولَىٰ وَمَا نَحۡنُ بِمُعَذَّبِينَ ﴿59﴾

تلفظی متن: Illa mawtatana aloola wama nahnu bimuAAaththabeena

ترجمہ: ہاں (جو) پہلی بار مرنا (تھا سو مرچکے) اور ہمیں عذاب بھی نہیں ہونے کا

37:60

إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ ٱلۡفَوۡزُ ٱلۡعَظِيمُ ﴿60﴾

تلفظی متن: Inna hatha lahuwa alfawzu alAAatheemu

ترجمہ: بےشک یہ بڑی کامیابی ہے

37:61

لِمِثۡلِ هَٰذَا فَلۡيَعۡمَلِ ٱلۡعَٰمِلُونَ ﴿61﴾

تلفظی متن: Limithli hatha falyaAAmali alAAamiloona

ترجمہ: ایسی ہی (نعمتوں) کے لئے عمل کرنے والوں کو عمل کرنے چاہئیں

37:62

أَذَٰلِكَ خَيۡرٞ نُّزُلًا أَمۡ شَجَرَةُ ٱلزَّقُّومِ ﴿62﴾

تلفظی متن: Athalika khayrun nuzulan am shajaratu alzzaqqoomi

ترجمہ: بھلا یہ مہمانی اچھی ہے یا تھوہر کا درخت؟

37:63

إِنَّا جَعَلۡنَٰهَا فِتۡنَةٗ لِّلظَّـٰلِمِينَ ﴿63﴾

تلفظی متن: Inna jaAAalnaha fitnatan lilththalimeena

ترجمہ: ہم نے اس کو ظالموں کے لئے عذاب بنا رکھا ہے

37:64

إِنَّهَا شَجَرَةٞ تَخۡرُجُ فِيٓ أَصۡلِ ٱلۡجَحِيمِ ﴿64﴾

تلفظی متن: Innaha shajaratun takhruju fee asli aljaheemi

ترجمہ: وہ ایک درخت ہے کہ جہنم کے اسفل میں اُگے گا

37:65

طَلۡعُهَا كَأَنَّهُۥ رُءُوسُ ٱلشَّيَٰطِينِ ﴿65﴾

تلفظی متن: TalAAuha kaannahu ruoosu alshshayateeni

ترجمہ: اُس کے خوشے ایسے ہوں گے جیسے شیطانوں کے سر

37:66

فَإِنَّهُمۡ لَأٓكِلُونَ مِنۡهَا فَمَالِـُٔونَ مِنۡهَا ٱلۡبُطُونَ ﴿66﴾

تلفظی متن: Fainnahum laakiloona minha famalioona minha albutoona

ترجمہ: سو وہ اسی میں سے کھائیں گے اور اسی سے پیٹ بھریں گے

37:67

ثُمَّ إِنَّ لَهُمۡ عَلَيۡهَا لَشَوۡبٗا مِّنۡ حَمِيمٖ ﴿67﴾

تلفظی متن: Thumma inna lahum AAalayha lashawban min hameemin

ترجمہ: پھر اس (کھانے) کے ساتھ ان کو گرم پانی ملا کر دیا جائے گا

37:68

ثُمَّ إِنَّ مَرۡجِعَهُمۡ لَإِلَى ٱلۡجَحِيمِ ﴿68﴾

تلفظی متن: Thumma inna marjiAAahum laila aljaheemi

ترجمہ: پھر ان کو دوزخ کی طرف لوٹایا جائے گا

37:69

إِنَّهُمۡ أَلۡفَوۡاْ ءَابَآءَهُمۡ ضَآلِّينَ ﴿69﴾

تلفظی متن: Innahum alfaw abaahum dalleena

ترجمہ: انہوں نے اپنے باپ دادا کو گمراہ ہی پایا

37:70

فَهُمۡ عَلَىٰٓ ءَاثَٰرِهِمۡ يُهۡرَعُونَ ﴿70﴾

تلفظی متن: Fahum AAala atharihim yuhraAAoona

ترجمہ: سو وہ ان ہی کے پیچھے دوڑے چلے جاتے ہیں

37:71

وَلَقَدۡ ضَلَّ قَبۡلَهُمۡ أَكۡثَرُ ٱلۡأَوَّلِينَ ﴿71﴾

تلفظی متن: Walaqad dalla qablahum aktharu alawwaleena

ترجمہ: اور ان سے پیشتر بہت سے لوگ بھی گمراہ ہوگئے تھے

37:72

وَلَقَدۡ أَرۡسَلۡنَا فِيهِم مُّنذِرِينَ ﴿72﴾

تلفظی متن: Walaqad arsalna feehim munthireena

ترجمہ: اور ہم نے ان میں متنبہ کرنے والے بھیجے

37:73

فَٱنظُرۡ كَيۡفَ كَانَ عَٰقِبَةُ ٱلۡمُنذَرِينَ ﴿73﴾

تلفظی متن: Faonthur kayfa kana AAaqibatu almunthareena

ترجمہ: سو دیکھ لو کہ جن کو متنبہ کیا گیا تھا ان کا انجام کیسا ہوا

37:74

إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلۡمُخۡلَصِينَ ﴿74﴾

تلفظی متن: Illa AAibada Allahi almukhlaseena

ترجمہ: ہاں خدا کے بندگان خاص (کا انجام بہت اچھا ہوا)

37:75

وَلَقَدۡ نَادَىٰنَا نُوحٞ فَلَنِعۡمَ ٱلۡمُجِيبُونَ ﴿75﴾

تلفظی متن: Walaqad nadana noohun falaniAAma almujeeboona

ترجمہ: اور ہم کو نوح نے پکارا سو (دیکھ لو کہ) ہم (دعا کو کیسے) اچھے قبول کرنے والے ہیں

37:76

وَنَجَّيۡنَٰهُ وَأَهۡلَهُۥ مِنَ ٱلۡكَرۡبِ ٱلۡعَظِيمِ ﴿76﴾

تلفظی متن: Wanajjaynahu waahlahu mina alkarbi alAAatheemi

ترجمہ: اور ہم نے ان کو اور ان کے گھر والوں کو بڑی مصیبت سے نجات دی

37:77

وَجَعَلۡنَا ذُرِّيَّتَهُۥ هُمُ ٱلۡبَاقِينَ ﴿77﴾

تلفظی متن: WajaAAalna thurriyyatahu humu albaqeena

ترجمہ: اور ان کی اولاد کو ایسا کیا کہ وہی باقی رہ گئے

37:78

وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِي ٱلۡأٓخِرِينَ ﴿78﴾

تلفظی متن: Watarakna AAalayhi fee alakhireena

ترجمہ: اور پیچھے آنے والوں میں ان کا ذکر (جمیل باقی) چھوڑ دیا

37:79

سَلَٰمٌ عَلَىٰ نُوحٖ فِي ٱلۡعَٰلَمِينَ ﴿79﴾

تلفظی متن: Salamun AAala noohin fee alAAalameena

ترجمہ: یعنی) تمام جہان میں (کہ) نوح پر سلام

37:80

إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلۡمُحۡسِنِينَ ﴿80﴾

تلفظی متن: Inna kathalika najzee almuhsineena

ترجمہ: نیکوکاروں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں

37:81

إِنَّهُۥ مِنۡ عِبَادِنَا ٱلۡمُؤۡمِنِينَ ﴿81﴾

تلفظی متن: Innahu min AAibadina almumineena

ترجمہ: بےشک وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا

37:82

ثُمَّ أَغۡرَقۡنَا ٱلۡأٓخَرِينَ ﴿82﴾

تلفظی متن: Thumma aghraqna alakhareena

ترجمہ: پھر ہم نے دوسروں کو ڈبو دیا

37:83

وَإِنَّ مِن شِيعَتِهِۦ لَإِبۡرَٰهِيمَ ﴿83﴾

تلفظی متن: Wainna min sheeAAatihi laibraheema

ترجمہ: اور ان ہی کے پیرووں میں ابراہیم تھے

37:84

إِذۡ جَآءَ رَبَّهُۥ بِقَلۡبٖ سَلِيمٍ ﴿84﴾

تلفظی متن: Ith jaa rabbahu biqalbin saleemin

ترجمہ: جب وہ اپنے پروردگار کے پاس (عیب سے) پاک دل لے کر آئے

37:85

إِذۡ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوۡمِهِۦ مَاذَا تَعۡبُدُونَ ﴿85﴾

تلفظی متن: Ith qala liabeehi waqawmihi matha taAAbudoona

ترجمہ: جب انہوں نے اپنے باپ سے اور اپنی قوم سے کہا کہ تم کن چیزوں کو پوجتے ہو؟

37:86

أَئِفۡكًا ءَالِهَةٗ دُونَ ٱللَّهِ تُرِيدُونَ ﴿86﴾

تلفظی متن: Aifkan alihatan doona Allahi tureedoona

ترجمہ: کیوں جھوٹ (بنا کر) خدا کے سوا اور معبودوں کے طالب ہو؟

37:87

فَمَا ظَنُّكُم بِرَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ ﴿87﴾

تلفظی متن: Fama thannukum birabbi alAAalameena

ترجمہ: بھلا پروردگار عالم کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے؟

37:88

فَنَظَرَ نَظۡرَةٗ فِي ٱلنُّجُومِ ﴿88﴾

تلفظی متن: Fanathara nathratan fee alnnujoomi

ترجمہ: تب انہوں نے ستاروں کی طرف ایک نظر کی

37:89

فَقَالَ إِنِّي سَقِيمٞ ﴿89﴾

تلفظی متن: Faqala innee saqeemun

ترجمہ: اور کہا میں تو بیمار ہوں

37:90

فَتَوَلَّوۡاْ عَنۡهُ مُدۡبِرِينَ ﴿90﴾

تلفظی متن: Fatawallaw AAanhu mudbireena

ترجمہ: تب وہ ان سے پیٹھ پھیر کر لوٹ گئے

37:91

فَرَاغَ إِلَىٰٓ ءَالِهَتِهِمۡ فَقَالَ أَلَا تَأۡكُلُونَ ﴿91﴾

تلفظی متن: Faragha ila alihatihim faqala ala takuloona

ترجمہ: پھر ابراہیم ان کے معبودوں کی طرف متوجہ ہوئے اور کہنے لگے کہ تم کھاتے کیوں نہیں؟

37:92

مَا لَكُمۡ لَا تَنطِقُونَ ﴿92﴾

تلفظی متن: Ma lakum la tantiqoona

ترجمہ: تمہیں کیا ہوا ہے تم بولتے نہیں؟

37:93

فَرَاغَ عَلَيۡهِمۡ ضَرۡبَۢا بِٱلۡيَمِينِ ﴿93﴾

تلفظی متن: Faragha AAalayhim darban bialyameeni

ترجمہ: پھر ان کو داہنے ہاتھ سے مارنا (اور توڑنا) شروع کیا

37:94

فَأَقۡبَلُوٓاْ إِلَيۡهِ يَزِفُّونَ ﴿94﴾

تلفظی متن: Faaqbaloo ilayhi yaziffoona

ترجمہ: تو وہ لوگ ان کے پاس دوڑے ہوئے آئے

37:95

قَالَ أَتَعۡبُدُونَ مَا تَنۡحِتُونَ ﴿95﴾

تلفظی متن: Qala ataAAbudoona ma tanhitoona

ترجمہ: انہوں نے کہا کہ تم ایسی چیزوں کو کیوں پوجتے ہو جن کو خود تراشتے ہو؟

37:96

وَٱللَّهُ خَلَقَكُمۡ وَمَا تَعۡمَلُونَ ﴿96﴾

تلفظی متن: WaAllahu khalaqakum wama taAAmaloona

ترجمہ: حالانکہ تم کو اور جو تم بناتے ہو اس کو خدا ہی نے پیدا کیا ہے

37:97

قَالُواْ ٱبۡنُواْ لَهُۥ بُنۡيَٰنٗا فَأَلۡقُوهُ فِي ٱلۡجَحِيمِ ﴿97﴾

تلفظی متن: Qaloo ibnoo lahu bunyanan faalqoohu fee aljaheemi

ترجمہ: وہ کہنے لگے کہ اس کے لئے ایک عمارت بناؤ پھر اس کو آگ کے ڈھیر میں ڈال دو

37:98

فَأَرَادُواْ بِهِۦ كَيۡدٗا فَجَعَلۡنَٰهُمُ ٱلۡأَسۡفَلِينَ ﴿98﴾

تلفظی متن: Faaradoo bihi kaydan fajaAAalnahumu alasfaleena

ترجمہ: غرض انہوں نے ان کے ساتھ ایک چال چلنی چاہی اور ہم نے ان ہی کو زیر کردیا

37:99

وَقَالَ إِنِّي ذَاهِبٌ إِلَىٰ رَبِّي سَيَهۡدِينِ ﴿99﴾

تلفظی متن: Waqala innee thahibun ila rabbee sayahdeeni

ترجمہ: اور ابراہیم بولے کہ میں اپنے پروردگار کی طرف جانے والا ہوں وہ مجھے رستہ دکھائے گا

37:100

رَبِّ هَبۡ لِي مِنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ ﴿100﴾

تلفظی متن: Rabbi hab lee mina alssaliheena

ترجمہ: اے پروردگار مجھے (اولاد) عطا فرما (جو) سعادت مندوں میں سے (ہو)

37:101

فَبَشَّرۡنَٰهُ بِغُلَٰمٍ حَلِيمٖ ﴿101﴾

تلفظی متن: Fabashsharnahu bighulamin haleemin

ترجمہ: تو ہم نے ان کو ایک نرم دل لڑکے کی خوشخبری دی

37:102

فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ ٱلسَّعۡيَ قَالَ يَٰبُنَيَّ إِنِّيٓ أَرَىٰ فِي ٱلۡمَنَامِ أَنِّيٓ أَذۡبَحُكَ فَٱنظُرۡ مَاذَا تَرَىٰۚ قَالَ يَـٰٓأَبَتِ ٱفۡعَلۡ مَا تُؤۡمَرُۖ سَتَجِدُنِيٓ إِن شَآءَ ٱللَّهُ مِنَ ٱلصَّـٰبِرِينَ ﴿102﴾

تلفظی متن: Falamma balagha maAAahu alssaAAya qala ya bunayya innee ara fee almanami annee athbahuka faonthur matha tara qala ya abati ifAAal ma tumaru satajidunee in shaa Allahu mina alssabireena

ترجمہ: جب وہ ان کے ساتھ دوڑنے (کی عمر) کو پہنچا تو ابراہیم نے کہا کہ بیٹا میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ (گویا) تم کو ذبح کر رہا ہوں تو تم سوچو کہ تمہارا کیا خیال ہے؟ انہوں نے کہا کہ ابا جو آپ کو حکم ہوا ہے وہی کیجیئے خدا نے چاہا تو آپ مجھے صابروں میں پایئے گا

37:103

فَلَمَّآ أَسۡلَمَا وَتَلَّهُۥ لِلۡجَبِينِ ﴿103﴾

تلفظی متن: Falamma aslama watallahu liljabeeni

ترجمہ: جب دونوں نے حکم مان لیا اور باپ نے بیٹے کو ماتھے کے بل لٹا دیا

37:104

وَنَٰدَيۡنَٰهُ أَن يَـٰٓإِبۡرَٰهِيمُ ﴿104﴾

تلفظی متن: Wanadaynahu an ya ibraheemu

ترجمہ: تو ہم نے ان کو پکارا کہ اے ابراہیم

37:105

قَدۡ صَدَّقۡتَ ٱلرُّءۡيَآۚ إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلۡمُحۡسِنِينَ ﴿105﴾

تلفظی متن: Qad saddaqta alrruya inna kathalika najzee almuhsineena

ترجمہ: تم نے خواب کو سچا کر دکھایا۔ ہم نیکوکاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں

37:106

إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ ٱلۡبَلَـٰٓؤُاْ ٱلۡمُبِينُ ﴿106﴾

تلفظی متن: Inna hatha lahuwa albalao almubeenu

ترجمہ: بلاشبہ یہ صریح آزمائش تھی

37:107

وَفَدَيۡنَٰهُ بِذِبۡحٍ عَظِيمٖ ﴿107﴾

تلفظی متن: Wafadaynahu bithibhin AAatheemin

ترجمہ: اور ہم نے ایک بڑی قربانی کو ان کا فدیہ دیا

37:108

وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِي ٱلۡأٓخِرِينَ ﴿108﴾

تلفظی متن: Watarakna AAalayhi fee alakhireena

ترجمہ: اور پیچھے آنے والوں میں ابراہیم کا (ذکر خیر باقی) چھوڑ دیا

37:109

سَلَٰمٌ عَلَىٰٓ إِبۡرَٰهِيمَ ﴿109﴾

تلفظی متن: Salamun AAala ibraheema

ترجمہ: کہ ابراہیم پر سلام ہو

37:110

كَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلۡمُحۡسِنِينَ ﴿110﴾

تلفظی متن: Kathalika najzee almuhsineena

ترجمہ: نیکوکاروں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں

37:111

إِنَّهُۥ مِنۡ عِبَادِنَا ٱلۡمُؤۡمِنِينَ ﴿111﴾

تلفظی متن: Innahu min AAibadina almumineena

ترجمہ: وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھے

37:112

وَبَشَّرۡنَٰهُ بِإِسۡحَٰقَ نَبِيّٗا مِّنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ ﴿112﴾

تلفظی متن: Wabashsharnahu biishaqa nabiyyan mina alssaliheena

ترجمہ: اور ہم نے ان کو اسحاق کی بشارت بھی دی (کہ وہ) نبی (اور) نیکوکاروں میں سے (ہوں گے)

37:113

وَبَٰرَكۡنَا عَلَيۡهِ وَعَلَىٰٓ إِسۡحَٰقَۚ وَمِن ذُرِّيَّتِهِمَا مُحۡسِنٞ وَظَالِمٞ لِّنَفۡسِهِۦ مُبِينٞ ﴿113﴾

تلفظی متن: Wabarakna AAalayhi waAAala ishaqa wamin thurriyyatihima muhsinun wathalimun linafsihi mubeenun

ترجمہ: اور ہم نے ان پر اور اسحاق پر برکتیں نازل کی تھیں۔ اور ان دونوں اولاد کی میں سے نیکوکار بھی ہیں اور اپنے آپ پر صریح ظلم کرنے والے (یعنی گنہگار) بھی ہیں

37:114

وَلَقَدۡ مَنَنَّا عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَٰرُونَ ﴿114﴾

تلفظی متن: Walaqad mananna AAala moosa waharoona

ترجمہ: اور ہم نے موسیٰ اور ہارون پر بھی احسان کئے

37:115

وَنَجَّيۡنَٰهُمَا وَقَوۡمَهُمَا مِنَ ٱلۡكَرۡبِ ٱلۡعَظِيمِ ﴿115﴾

تلفظی متن: Wanajjaynahuma waqawmahuma mina alkarbi alAAatheemi

ترجمہ: اور ان کو اور ان کی قوم کو مصیبت عظیمہ سے نجات بخشی

37:116

وَنَصَرۡنَٰهُمۡ فَكَانُواْ هُمُ ٱلۡغَٰلِبِينَ ﴿116﴾

تلفظی متن: Wanasarnahum fakanoo humu alghalibeena

ترجمہ: اور ان کی مدد کی تو وہ غالب ہوگئے

37:117

وَءَاتَيۡنَٰهُمَا ٱلۡكِتَٰبَ ٱلۡمُسۡتَبِينَ ﴿117﴾

تلفظی متن: Waataynahuma alkitaba almustabeena

ترجمہ: اور ان دونوں کو کتاب واضح (المطالب) عنایت کی

37:118

وَهَدَيۡنَٰهُمَا ٱلصِّرَٰطَ ٱلۡمُسۡتَقِيمَ ﴿118﴾

تلفظی متن: Wahadaynahuma alssirata almustaqeema

ترجمہ: اور ان کو سیدھا رستہ دکھایا

37:119

وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِمَا فِي ٱلۡأٓخِرِينَ ﴿119﴾

تلفظی متن: Watarakna AAalayhima fee alakhireena

ترجمہ: اور پیچھے آنے والوں میں ان کا ذکر (خیر باقی) چھوڑ دیا

37:120

سَلَٰمٌ عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَٰرُونَ ﴿120﴾

تلفظی متن: Salamun AAala moosa waharoona

ترجمہ: کہ موسیٰ اور ہارون پر سلام

37:121

إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلۡمُحۡسِنِينَ ﴿121﴾

تلفظی متن: Inna kathalika najzee almuhsineena

ترجمہ: بےشک ہم نیکوکاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں

37:122

إِنَّهُمَا مِنۡ عِبَادِنَا ٱلۡمُؤۡمِنِينَ ﴿122﴾

تلفظی متن: Innahuma min AAibadina almumineena

ترجمہ: وہ دونوں ہمارے مومن بندوں میں سے تھے

37:123

وَإِنَّ إِلۡيَاسَ لَمِنَ ٱلۡمُرۡسَلِينَ ﴿123﴾

تلفظی متن: Wainna ilyasa lamina almursaleena

ترجمہ: اور الیاس بھی پیغمبروں میں سے تھے

37:124

إِذۡ قَالَ لِقَوۡمِهِۦٓ أَلَا تَتَّقُونَ ﴿124﴾

تلفظی متن: Ith qala liqawmihi ala tattaqoona

ترجمہ: جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ تم ڈرتے کیوں نہیں؟

37:125

أَتَدۡعُونَ بَعۡلٗا وَتَذَرُونَ أَحۡسَنَ ٱلۡخَٰلِقِينَ ﴿125﴾

تلفظی متن: AtadAAoona baAAlan watatharoona ahsana alkhaliqeena

ترجمہ: کیا تم بعل کو پکارتے (اور اسے پوجتے) ہو اور سب سے بہتر پیدا کرنے والے کو چھوڑ دیتے ہو

37:126

ٱللَّهَ رَبَّكُمۡ وَرَبَّ ءَابَآئِكُمُ ٱلۡأَوَّلِينَ ﴿126﴾

تلفظی متن: Allaha rabbakum warabba abaikumu alawwaleena

ترجمہ: (یعنی) خدا کو جو تمہارا اور تمہارے اگلے باپ دادا کا پروردگار ہے

37:127

فَكَذَّبُوهُ فَإِنَّهُمۡ لَمُحۡضَرُونَ ﴿127﴾

تلفظی متن: Fakaththaboohu fainnahum lamuhdaroona

ترجمہ: تو ان لوگوں نے ان کو جھٹلا دیا۔ سو وہ (دوزخ میں) حاضر کئے جائیں گے

37:128

إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلۡمُخۡلَصِينَ ﴿128﴾

تلفظی متن: Illa AAibada Allahi almukhlaseena

ترجمہ: ہاں خدا کے بندگان خاص (مبتلائے عذاب نہیں) ہوں گے

37:129

وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِي ٱلۡأٓخِرِينَ ﴿129﴾

تلفظی متن: Watarakna AAalayhi fee alakhireena

ترجمہ: اور ان کا ذکر (خیر) پچھلوں میں (باقی) چھوڑ دیا

37:130

سَلَٰمٌ عَلَىٰٓ إِلۡ يَاسِينَ ﴿130﴾

تلفظی متن: Salamun AAala il yaseena

ترجمہ: کہ اِل یاسین پر سلام

37:131

إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلۡمُحۡسِنِينَ ﴿131﴾

تلفظی متن: Inna kathalika najzee almuhsineena

ترجمہ: ہم نیک لوگوں کو ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں

37:132

إِنَّهُۥ مِنۡ عِبَادِنَا ٱلۡمُؤۡمِنِينَ ﴿132﴾

تلفظی متن: Innahu min AAibadina almumineena

ترجمہ: بےشک وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھے

37:133

وَإِنَّ لُوطٗا لَّمِنَ ٱلۡمُرۡسَلِينَ ﴿133﴾

تلفظی متن: Wainna lootan lamina almursaleena

ترجمہ: اور لوط بھی پیغمبروں میں سے تھے

37:134

إِذۡ نَجَّيۡنَٰهُ وَأَهۡلَهُۥٓ أَجۡمَعِينَ ﴿134﴾

تلفظی متن: Ith najjaynahu waahlahu ajmaAAeena

ترجمہ: جب ہم نے ان کو اور ان کے گھر والوں کو سب کو (عذاب سے) نجات دی

37:135

إِلَّا عَجُوزٗا فِي ٱلۡغَٰبِرِينَ ﴿135﴾

تلفظی متن: Illa AAajoozan fee alghabireena

ترجمہ: مگر ایک بڑھیا کہ پیچھے رہ جانے والوں میں تھی

37:136

ثُمَّ دَمَّرۡنَا ٱلۡأٓخَرِينَ ﴿136﴾

تلفظی متن: Thumma dammarna alakhareena

ترجمہ: پھر ہم نے اوروں کو ہلاک کردیا

37:137

وَإِنَّكُمۡ لَتَمُرُّونَ عَلَيۡهِم مُّصۡبِحِينَ ﴿137﴾

تلفظی متن: Wainnakum latamurroona AAalayhim musbiheena

ترجمہ: اور تم دن کو بھی ان (کی بستیوں) کے پاس سے گزرتے رہتے ہو

37:138

وَبِٱلَّيۡلِۚ أَفَلَا تَعۡقِلُونَ ﴿138﴾

تلفظی متن: Wabiallayli afala taAAqiloona

ترجمہ: اور رات کو بھی۔ تو کیا تم عقل نہیں رکھتے

37:139

وَإِنَّ يُونُسَ لَمِنَ ٱلۡمُرۡسَلِينَ ﴿139﴾

تلفظی متن: Wainna yoonusa lamina almursaleena

ترجمہ: اور یونس بھی پیغمبروں میں سے تھے

37:140

إِذۡ أَبَقَ إِلَى ٱلۡفُلۡكِ ٱلۡمَشۡحُونِ ﴿140﴾

تلفظی متن: Ith abaqa ila alfulki almashhooni

ترجمہ: جب بھاگ کر بھری ہوئی کشتی میں پہنچے

37:141

فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ ٱلۡمُدۡحَضِينَ ﴿141﴾

تلفظی متن: Fasahama fakana mina almudhadeena

ترجمہ: اس وقت قرعہ ڈالا تو انہوں نے زک اُٹھائی

37:142

فَٱلۡتَقَمَهُ ٱلۡحُوتُ وَهُوَ مُلِيمٞ ﴿142﴾

تلفظی متن: Failtaqamahu alhootu wahuwa muleemun

ترجمہ: پھر مچھلی نے ان کو نگل لیا اور وہ (قابل) ملامت (کام) کرنے والے تھے

37:143

فَلَوۡلَآ أَنَّهُۥ كَانَ مِنَ ٱلۡمُسَبِّحِينَ ﴿143﴾

تلفظی متن: Falawla annahu kana mina almusabbiheena

ترجمہ: پھر اگر وہ (خدا کی) پاکی بیان نہ کرتے

37:144

لَلَبِثَ فِي بَطۡنِهِۦٓ إِلَىٰ يَوۡمِ يُبۡعَثُونَ ﴿144﴾

تلفظی متن: Lalabitha fee batnihi ila yawmi yubAAathoona

ترجمہ: تو اس روز تک کہ لوگ دوبارہ زندہ کئے جائیں گے اسی کے پیٹ میں رہتے

37:145

فَنَبَذۡنَٰهُ بِٱلۡعَرَآءِ وَهُوَ سَقِيمٞ ﴿145﴾

تلفظی متن: Fanabathnahu bialAAarai wahuwa saqeemun

ترجمہ: پھر ہم نے ان کو جب کہ وہ بیمار تھے فراخ میدان میں ڈال دیا

37:146

وَأَنۢبَتۡنَا عَلَيۡهِ شَجَرَةٗ مِّن يَقۡطِينٖ ﴿146﴾

تلفظی متن: Waanbatna AAalayhi shajaratan min yaqteenin

ترجمہ: اور ان پر کدو کا درخت اُگایا

37:147

وَأَرۡسَلۡنَٰهُ إِلَىٰ مِاْئَةِ أَلۡفٍ أَوۡ يَزِيدُونَ ﴿147﴾

تلفظی متن: Waarsalnahu ila miati alfin aw yazeedoona

ترجمہ: اور ان کو لاکھ یا اس سے زیادہ (لوگوں) کی طرف (پیغمبر بنا کر) بھیجا

37:148

فَـَٔامَنُواْ فَمَتَّعۡنَٰهُمۡ إِلَىٰ حِينٖ ﴿148﴾

تلفظی متن: Faamanoo famattaAAnahum ila heenin

ترجمہ: تو وہ ایمان لے آئے سو ہم نے بھی ان کو (دنیا میں) ایک وقت (مقرر) تک فائدے دیتے رہے

37:149

فَٱسۡتَفۡتِهِمۡ أَلِرَبِّكَ ٱلۡبَنَاتُ وَلَهُمُ ٱلۡبَنُونَ ﴿149﴾

تلفظی متن: Faistaftihim alirabbika albanatu walahumu albanoona

ترجمہ: ان سے پوچھو تو کہ بھلا تمہارے پروردگار کے لئے تو بیٹیاں اور ان کے لئے بیٹے

37:150

أَمۡ خَلَقۡنَا ٱلۡمَلَـٰٓئِكَةَ إِنَٰثٗا وَهُمۡ شَٰهِدُونَ ﴿150﴾

تلفظی متن: Am khalaqna almalaikata inathan wahum shahidoona

ترجمہ: یا ہم نے فرشتوں کو عورتیں بنایا اور وہ (اس وقت) موجود تھے

37:151

أَلَآ إِنَّهُم مِّنۡ إِفۡكِهِمۡ لَيَقُولُونَ ﴿151﴾

تلفظی متن: Ala innahum min ifkihim layaqooloona

ترجمہ: دیکھو یہ اپنی جھوٹ بنائی ہوئی (بات) کہتے ہیں

37:152

وَلَدَ ٱللَّهُ وَإِنَّهُمۡ لَكَٰذِبُونَ ﴿152﴾

تلفظی متن: Walada Allahu wainnahum lakathiboona

ترجمہ: کہ خدا کے اولاد ہے کچھ شک نہیں کہ یہ جھوٹے ہیں

37:153

أَصۡطَفَى ٱلۡبَنَاتِ عَلَى ٱلۡبَنِينَ ﴿153﴾

تلفظی متن: Astafa albanati AAala albaneena

ترجمہ: کیا اس نے بیٹوں کی نسبت بیٹیوں کو پسند کیا ہے؟

37:154

مَا لَكُمۡ كَيۡفَ تَحۡكُمُونَ ﴿154﴾

تلفظی متن: Ma lakum kayfa tahkumoona

ترجمہ: تم کیسے لوگ ہو، کس طرح کا فیصلہ کرتے ہو

37:155

أَفَلَا تَذَكَّرُونَ ﴿155﴾

تلفظی متن: Afala tathakkaroona

ترجمہ: بھلا تم غور کیوں نہیں کرتے

37:156

أَمۡ لَكُمۡ سُلۡطَٰنٞ مُّبِينٞ ﴿156﴾

تلفظی متن: Am lakum sultanun mubeenun

ترجمہ: یا تمہارے پاس کوئی صریح دلیل ہے

37:157

فَأۡتُواْ بِكِتَٰبِكُمۡ إِن كُنتُمۡ صَٰدِقِينَ ﴿157﴾

تلفظی متن: Fatoo bikitabikum in kuntum sadiqeena

ترجمہ: اگر تم سچے ہو تو اپنی کتاب پیش کرو

37:158

وَجَعَلُواْ بَيۡنَهُۥ وَبَيۡنَ ٱلۡجِنَّةِ نَسَبٗاۚ وَلَقَدۡ عَلِمَتِ ٱلۡجِنَّةُ إِنَّهُمۡ لَمُحۡضَرُونَ ﴿158﴾

تلفظی متن: WajaAAaloo baynahu wabayna aljinnati nasaban walaqad AAalimati aljinnatu innahum lamuhdaroona

ترجمہ: اور انہوں نے خدا میں اور جنوں میں رشتہ مقرر کیا۔ حالانکہ جنات جانتے ہیں کہ وہ (خدا کے سامنے) حاضر کئے جائیں گے

37:159

سُبۡحَٰنَ ٱللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَ ﴿159﴾

تلفظی متن: Subhana Allahi AAamma yasifoona

ترجمہ: یہ جو کچھ بیان کرتے ہیں خدا اس سے پاک ہے

37:160

إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلۡمُخۡلَصِينَ ﴿160﴾

تلفظی متن: Illa AAibada Allahi almukhlaseena

ترجمہ: مگر خدا کے بندگان خالص (مبتلائے عذاب نہیں ہوں گے)

37:161

فَإِنَّكُمۡ وَمَا تَعۡبُدُونَ ﴿161﴾

تلفظی متن: Fainnakum wama taAAbudoona

ترجمہ: سو تم اور جن کو تم پوجتے ہو

37:162

مَآ أَنتُمۡ عَلَيۡهِ بِفَٰتِنِينَ ﴿162﴾

تلفظی متن: Ma antum AAalayhi bifatineena

ترجمہ: خدا کے خلاف بہکا نہیں سکتے

37:163

إِلَّا مَنۡ هُوَ صَالِ ٱلۡجَحِيمِ ﴿163﴾

تلفظی متن: Illa man huwa sali aljaheemi

ترجمہ: مگر اس کو جو جہنم میں جانے والا ہے

37:164

وَمَامِنَّآ إِلَّا لَهُۥ مَقَامٞ مَّعۡلُومٞ ﴿164﴾

تلفظی متن: Wama minna illa lahu maqamun maAAloomun

ترجمہ: اور (فرشتے کہتے ہیں کہ) ہم میں سے ہر ایک کا ایک مقام مقرر ہے

37:165

وَإِنَّا لَنَحۡنُ ٱلصَّآفُّونَ ﴿165﴾

تلفظی متن: Wainna lanahnu alssaffoona

ترجمہ: اور ہم صف باندھے رہتے ہیں

37:166

وَإِنَّا لَنَحۡنُ ٱلۡمُسَبِّحُونَ ﴿166﴾

تلفظی متن: Wainna lanahnu almusabbihoona

ترجمہ: اور (خدائے) پاک (ذات) کا ذکر کرتے رہتے ہیں

37:167

وَإِن كَانُواْ لَيَقُولُونَ ﴿167﴾

تلفظی متن: Wain kanoo layaqooloona

ترجمہ: اور یہ لوگ کہا کرتے تھے

37:168

لَوۡ أَنَّ عِندَنَا ذِكۡرٗا مِّنَ ٱلۡأَوَّلِينَ ﴿168﴾

تلفظی متن: Law anna AAindana thikran mina alawwaleena

ترجمہ: کہ اگر ہمارے پاس اگلوں کی کوئی نصیحت (کی کتاب) ہوتی

37:169

لَكُنَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلۡمُخۡلَصِينَ ﴿169﴾

تلفظی متن: Lakunna AAibada Allahi almukhlaseena

ترجمہ: تو ہم خدا کے خالص بندے ہوتے

37:170

فَكَفَرُواْ بِهِۦۖ فَسَوۡفَ يَعۡلَمُونَ ﴿170﴾

تلفظی متن: Fakafaroo bihi fasawfa yaAAlamoona

ترجمہ: لیکن (اب) اس سے کفر کرتے ہیں سو عنقریب ان کو (اس کا نتیجہ) معلوم ہوجائے گا

37:171

وَلَقَدۡ سَبَقَتۡ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا ٱلۡمُرۡسَلِينَ ﴿171﴾

تلفظی متن: Walaqad sabaqat kalimatuna liAAibadina almursaleena

ترجمہ: اور اپنے پیغام پہنچانے والے بندوں سے ہمارا وعدہ ہوچکا ہے

37:172

إِنَّهُمۡ لَهُمُ ٱلۡمَنصُورُونَ ﴿172﴾

تلفظی متن: Innahum lahumu almansooroona

ترجمہ: کہ وہی (مظفرو) منصور ہیں

37:173

وَإِنَّ جُندَنَا لَهُمُ ٱلۡغَٰلِبُونَ ﴿173﴾

تلفظی متن: Wainna jundana lahumu alghaliboona

ترجمہ: اور ہمارا لشکر غالب رہے گا

37:174

فَتَوَلَّ عَنۡهُمۡ حَتَّىٰ حِينٖ ﴿174﴾

تلفظی متن: Fatawalla AAanhum hatta heenin

ترجمہ: تو ایک وقت تک ان سے اعراض کئے رہو

37:175

وَأَبۡصِرۡهُمۡ فَسَوۡفَ يُبۡصِرُونَ ﴿175﴾

تلفظی متن: Waabsirhum fasawfa yubsiroona

ترجمہ: اور انہیں دیکھتے رہو۔ یہ بھی عنقریب (کفر کا انجام) دیکھ لیں گے

37:176

أَفَبِعَذَابِنَا يَسۡتَعۡجِلُونَ ﴿176﴾

تلفظی متن: AfabiAAathabina yastaAAjiloona

ترجمہ: کیا یہ ہمارے عذاب کے لئے جلدی کر رہے ہیں

37:177

فَإِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمۡ فَسَآءَ صَبَاحُ ٱلۡمُنذَرِينَ ﴿177﴾

تلفظی متن: Faitha nazala bisahatihim fasaa sabahu almunthareena

ترجمہ: مگر جب وہ ان کے میدان میں آ اُترے گا تو جن کو ڈر سنا دیا گیا تھا ان کے لئے برا دن ہوگا

37:178

وَتَوَلَّ عَنۡهُمۡ حَتَّىٰ حِينٖ ﴿178﴾

تلفظی متن: Watawalla AAanhum hatta heenin

ترجمہ: اور ایک وقت تک ان سے منہ پھیرے رہو

37:179

وَأَبۡصِرۡ فَسَوۡفَ يُبۡصِرُونَ ﴿179﴾

تلفظی متن: Waabsir fasawfa yubsiroona

ترجمہ: اور دیکھتے رہو یہ بھی عنقریب (نتیجہ) دیکھ لیں گے

37:180

سُبۡحَٰنَ رَبِّكَ رَبِّ ٱلۡعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ ﴿180﴾

تلفظی متن: Subhana rabbika rabbi alAAizzati AAamma yasifoona

ترجمہ: یہ جو کچھ بیان کرتے ہیں تمہارا پروردگار جو صاحب عزت ہے اس سے (پاک ہے)

37:181

وَسَلَٰمٌ عَلَى ٱلۡمُرۡسَلِينَ ﴿181﴾

تلفظی متن: Wasalamun AAala almursaleena

ترجمہ: اور پیغمبروں پر سلام

37:182

وَٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ ﴿182﴾

تلفظی متن: Waalhamdu lillahi rabbi alAAalameena

ترجمہ: اور سب طرح کی تعریف خدائے رب العالمین کو (سزاوار) ہے

تلفظی متن کا ماخذ: Tanzil کا English Transliteration۔ ماخذ اور تازہ معلومات Tanzil پر دیکھیں۔ Tanzil ترجمہ ڈاؤن لوڈ